Saturday, December 6, 2025
ہومNationalایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

تمام 242 مسافروں کی موت : 230 مسافر، دو پائلٹ اور عملے کے 10 دیگر ارکان سوار تھے

طیارہ لندن جا رہا تھا؛حادثے کا دھماکہ اور دھواں 5 کلومیٹر دور تک دیکھا گیا

احمد آباد، 12 جون (ایجنسیاں) ایئر انڈیا کا ایک ڈریم لائنر بوئنگ 787 طیارہ جمعرات کی دوپہر احمد آباد سے لندن کے لیے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 230 مسافر، دو پائلٹ اور عملے کے 10 دیگر ارکان سوار تھے۔طیارے میں سوار مسافروں میں 169 ہندوستانی شہری، 53 برطانوی، سات پرتگالی شہری اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے۔ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے پی نے گجرات کے پولیس کمشنر کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر AI-171 احمد آباد سے لندن جا رہی تھی۔ جہاز میں کل 230 مسافر سوار تھے جن میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل تھا۔ باقی عملے کے 12 ارکان تھے۔جائے حادثہ سے ملنے والی بیشتر لاشیں اتنی بری طرح جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت کرنا بہت مشکل ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی بھی اس حادثے میں موت ہو گئی ہے۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پاریمل ناتھوانی نے ایکس پر یہ معلومات دی تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔جس عمارت سے طیارہ ٹکرایا اس عمارت میں احمد آباد سول اسپتال کے ڈاکٹر رہتے ہیں۔ معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 50 سے 60 ڈاکٹر موجود تھے، جن میں سے 15 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر AI-171 نے دوپہر 1:38 بجے ٹیک آف کیا۔ یہ دوپہر 1:40 پر گر کر تباہ ہوا۔معلومات کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ کی دیوار اور ایئر کسٹم کارگو آفس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ گرتے ہی پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا نام بھی مسافروں کی فہرست میں شامل ہے۔احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہوائی اڈے سے تمام فلائٹ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر 171 نے احمد آباد سے لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے کے لیے دوپہر 01:39 بجے ٹیک آف کیا۔ایئر انڈیا نے معلومات فراہم کرنے کے لیے ہاٹ لائن نمبر 18005691444 قائم کیا ہے۔طیارے کے رن وے سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد پائلٹ نے احمد آباد کے ایئر ٹریفک کنٹرول روم کو اس بحران سے آگاہ کیا اور پھر اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارہ ہوائی اڈے کے باہر میگھنی نگر کے رہائشی علاقے میں ایک اسپتال کے قریب گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔یہ طیارہ 2016 میں ایئر لائن کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔موصولہ اطلاع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ مرکز کی طرف سے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے اس حادثے کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکھر نے کہا کہ ایئر لائنز نے مسافروں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے خصوصی معلوماتی مراکز قائم کیے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو سے فون پر بات کی۔
ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) جمعرات کو احمد آباد ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گا۔ حادثے میں ملوث ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر بوئنگ 787 طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اے اے آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل اور ایجنسی کے ڈائریکٹر آف انویسٹی گیشن سمیت دیگر احمد آباد روانہ ہوں گے۔شہری ہوا بازی کی وزارت کے تحت، AAIB ہندوستانی فضائی حدود میں کام کرنے والے طیاروں سے متعلق حفاظتی واقعات کو حادثات اور سنگین واقعات میں درجہ بندی کرنے کا ذمہ دار ہے۔ یہ حادثات کی تفصیلی تحقیقات کرتا ہے اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بھی تجویز کرتا ہے۔ بوئنگ نے ایک بیان میں کہا، “ہم ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہیں اور مزید معلومات اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں‘‘۔ (باقی اگلے صفہ پر۔۔۔)

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات