ہومNationalفلپائن کے بعد اب انڈونیشیا بھی خریدے گا برہموس سپرسونک میزائل

فلپائن کے بعد اب انڈونیشیا بھی خریدے گا برہموس سپرسونک میزائل

نئی دہلی 9 مارچ (یو این آئی) ‘آپریشن سندور‘‘ کے دوران پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنے والا برہموس میزائل ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور فلپائن کے بعد اب انڈونیشیا بھی اپنی مسلح افواج کے لیے یہ میزائل سسٹم خریدنے جا رہا ہے۔
انڈونیشیا کی میڈیا رپورٹس میں وہاں کی وزارتِ دفاع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس نے برہموس میزائل سسٹم کی خریداری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ طویل عرصے سے جاری بات چیت کے بعد اس سودے کو حتمی شکل دی گئی ہے، تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ رپورٹس میں سودے کی قیمت کے بارے میں بھی خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل برہموس افسران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انڈونیشیا نے اس میزائل میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس کی خریداری کے حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔
واضح رہے کہ برہموس میزائلوں نے’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں، پاکستان کے کرانہ ہلز کے قریب واقع زیرِ زمین ٹھکانوں سمیت پاکستانی فضائیہ کے متعدد ایئربیسز کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔
برہموس ہندوستان کے دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) اور روس کے ممتاز تحقیقی ادارے ‘این پی او ماشینوستروئینیا کے اشتراک سے تیار کردہ دنیا کا تیز ترین اور جدید ترین سپرسونک کروز میزائل ہے۔
یہ میزائل لکھنؤ میں واقع برہموس سینٹر میں تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ آواز کی رفتار سے تین گنا تیز رفتاری سے وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے زمین، فضا، بحری جہاز یا آبدوز سے داغا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل 290 سے 800 کلومیٹر تک کی رینج کے ساتھ’’فائر اینڈ فارگیٹ‘‘ ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات