Sunday, January 18, 2026
ہومNationalبہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا...

بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم مودی

کالیابور، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ملک بھر میں دراندازی کی اجازت دینے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے دراندازوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرنے والی پارٹی کو کرارا جواب دیا ہے مسٹر مودی نے یہ باتیں کالیابور کے موچانڈا پاتھر میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا، ‘کانگریس نے بہار میں دراندازوں کو تحفظ دینے کی کوشش کی، لیکن عوام نے اسے منہ توڑ جواب دے کر ناکام بنا دیا۔مسٹر مودی نے مزید کہا، ‘اب آسام کے عوام کے لیے کانگریس کو کرارا جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، جو ریاست میں دراندازی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آج آسام کے سامنے اپنی پہچان کی حفاظت کرنے اور اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کا چیلنج ہے، کیونکہ دراندازی نہ صرف آسام کے عوام کے لیے بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔دِسپور (آسام) میں موجودہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی تجاوزات ہٹانے کی مہمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس کا موازنہ کانگریس کے دورِ حکومت سے کیا اور کہا کہ کانگریس نے پہلے آسام کی زمین اور ثقافتی اداروں کو ووٹ اور سیاسی فائدے کے لیے دراندازوں کے حوالے کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا، ‘کانگریس نے دہائیوں تک آسام پر حکومت کی اور اس دوران دراندازی کی کوئی مخالفت نہیں ہوئی۔ جنگلات اور زمینوں کو غیر قانونی قبضوں سے بچانے کے لیے موجودہ حکومت کی کوششوں کی پورے ملک میں تعریف ہو رہی ہے۔مسٹر مودی نے آسام کے عوام سے کانگریس کے تئیں ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا،کانگریس کی صرف ایک ہی پالیسی ہے – اقتدار میں رہنے کے لیے دراندازوں کو تحفظ دینا۔ انہوں نے بہار میں ریلیوں اور مارچوں کے ذریعے ایسا کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔ اب جواب دینے کی باری آسام کی ہے۔شمال مشرق کے لیے بی جے پی حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسام کی ترقی آنے والے برسوں میں اس خطے کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔
مہاراشٹرا اور بہار میں بی جے پی کی ریکارڈ توڑ جیت اور کانگریس کی انتخابی شکست کے تناظر میں مسٹر مودی نے آسام میں بھی کانگریس کے خلاف ‘شدید ردعمل، کی پیش گوئی کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات