Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاٹالہ مسجد معاملے کی اے ڈی جے عدالت میں سماعت

اٹالہ مسجد معاملے کی اے ڈی جے عدالت میں سماعت

ہندو فریق نے  مسجد میں جاری رنگ و روغن پر اٹھایا سوال

جونپور، 15 اپریل (ہ س)۔ تاریخی اٹالہ مسجد مقدمے کی سماعت منگل کو اے ڈی جے چہارم کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سنے۔ مسلم فریق نے عبادت گاہوں سے متعلق (خصوصی دفعات) ایکٹ پر سپریم کورٹ کی طرف سے دیے گئے حکم کا حوالہ دیا۔ اس پر عدالت نے ہندو فریق سے سپریم کورٹ میں موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات طلب کیں۔  اس معاملے میں معلومات دیتے ہوئے ہندو سوراج واہنی کے وکیل رام سنگھ نے کہا کہ ہندو فریق نے ایک اہم درخواست دائر کی ہے۔ اس میں  اٹالہ مسجد جسے ہندو فریق اٹالہ دیوی کا مندر کہتا ہے، اس کے سائز میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔  یہ عرضی ان تمام عدالتوں کو دی گئی جہاں اس معاملے سے متعلق مقدمات چل رہے ہیں۔  ہندو فریق کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ نیز سابقہ ??صورتحال بھی واضح رہے گی۔ مقدمے کی اگلی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔ فی الحال اٹالہ مسجد مٰن رنگ و روغن  کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ ایسی صورت حال میں ہندو فریق کا کہنا ہے اس کی شکل اور رنگ میں تبدیلی مقدمے کو متاثر کر سکتی ہے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات