ہومNational’ٹیم انڈیا ‘کی طرح کام کریں ؛اپنی تیاریوں کو مضبوط رکھیں

’ٹیم انڈیا ‘کی طرح کام کریں ؛اپنی تیاریوں کو مضبوط رکھیں

ایران جنگ پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں بولے وزیر اعظم نریندر مودی

ملک میں لاک ڈاؤن نہیں لگےگا: حکومت

نئی دہلی،27؍مارچ(ایجنسی):وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستیں ‘ٹیم انڈیا‘کی طرح مل کر کام کریں اور اپنی تیاریوں کو مضبوط رکھیں۔یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم نے اس معاملے پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ پی ایم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس اجلاس میں ریاستوں سے ان کی تیاریوں اور منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔مرکزی حکومت نے جمعہ کو واضح کیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔ مرکزی وزیر کرن ریجیجو سمیت تین وزراء نے لاک ڈاؤن کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔پیٹرولیم وزارت کی جوائنٹ سکریٹری سجاتا شرما نے بھی کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ ہمارے پاس خام تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور تقریباً دو ماہ کے لیے ایندھن دستیاب ہے۔ پیٹرولیم وزارت کے مطابق، ملک کی تمام ریفائنریز 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور گھریلو ایل پی جی (LPG) کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب، مشرق وسطیٰ کے بحران کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی ، جس میں ریاستوں کی تیاریوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے پانچ انتخابی ریاستوں کو اس میٹنگ میں شامل نہیں کیا گیا؛ ان کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کی جائے گی۔
پیٹرولیم وزارت کی اہم باتیں:
قیمتیں بڑھیں، سپلائی متاثر: مشرق وسطیٰ کے تنازع سے خام تیل مہنگا ہوا اور سپلائی چین پر اثر پڑا۔
وزارت کے پاس وافر اسٹاک: اگلے 2 ماہ کے لیے خام تیل دستیاب ہے۔ ایل پی جی، ایل این جی اور پی این جی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔
ریسٹورنٹس اور ڈھابوں کو ترجیح: کمرشل سپلائی کو بتدریج بڑھا کر اب 70 فیصد تک کر دیا گیا ہے۔ 14 مارچ سے اب تک 30000 ٹن ایل پی جی سپلائی کی جا چکی ہے۔
افواہوں سے پمپوں پر بھیڑ: حکومت نے صاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول، ڈیزل یا گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔
حکومت کے 3 وزراء نے لاک ڈاؤن کی خبروں کو مسترد کر دیا:
کرن ریجیجو: پی ایم نے واضح کیا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، صورتحال کی نگرانی خود پی ایم کر رہے ہیں۔
ہردیپ سنگھ پوری: لاک ڈاؤن کی افواہیں غلط ہیں، حکومت کی سطح پر ایسا کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
نرملا سیتا رمن: عوام کو بھروسہ دلاتی ہوں کہ کووڈ جیسا لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، ایندھن کی کمی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا بیان:
راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی کہہ رہے ہیں کہ کووڈ جیسا وقت آنے والا ہے، وہ شاید کووڈ کی تلخ یادیں بھول گئے ہیں۔ وہیں کھڑگے نے سوال اٹھایا کہ کیا پی ایم ایک بار پھر عوام کو توانائی کے بحران اور مہنگائی کا سامنا کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔
اعلیٰ سطحی گروپ کی تشکیل:
مرکز نے مشرق وسطیٰ کے تنازع پر نظر رکھنے کے لیے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں ایک گروپ تشکیل دیا ہے، جس میں امت شاہ، نرملا سیتا رمن اور ہردیپ پوری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد شروع ہونے والی یہ جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات