Saturday, December 6, 2025
ہومNationalآئین کی کاپی تھام کر208 نکسلیوں نے کی خود سپردگی

آئین کی کاپی تھام کر208 نکسلیوں نے کی خود سپردگی

جگدل پور، 17 اکتوبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں جمعہ کے روز 208 نکسلیوں نے 153 ہتھیاروں کے ساتھ پولیس ڈائریکٹر جنرل ارون دیو گوتم کے سامنے خودسپردگی کی ۔ ہاتھوں میں آئین کی ایک کاپی تھام کر نکسلیوں نے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کے لیے ہتھیار ڈالے ۔خودسپردگی کی یہ کارروائی اصل میں وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اورنائب وزیر اعلیٰ ارون ساو کی موجودگی میں ہونی تھی لیکن بعض وجوہات کی وجہ سے وہ شرکت نہ کر سکےلہذا تمام نکسلیوں نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کے سامنے خودسپردگی کی۔ہتھیار ڈالنے والوں میں رنیتا راجو سلام اور رتن ایلم جیسے سرکردہ نکسلی بھی شامل تھے۔ 208 نکسلیوں کے ہتھیار ڈالنے سےتوقع ہے کہ چھتیس گڑھ میں امن و قانون کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں میں 110 خواتین اور 98 مرد شامل تھے۔ نکسلیوں نے 153 ہتھیاروں کے ساتھ خودسپردگی کی۔ ان ہتھیاروں میں 19 AK-47 رائفلیں، 17 SLR رائفلیں، 23 INSAS رائفلیں، ایک INSAS LMG، 36 303s، چار کاربائن، 11 BGL لانچر، 41 سنگل شاٹ گن، اور ایک پستول شامل ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ اس سے ابوجھماڑ کا بیشتر حصہ نکسلیوں کے اثر سے آزاد ہو جائے گا اور شمالی بستر میں دہشت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف جنوبی بستر باقی ہے۔گزشتہ دو دنوں میں 258 نکسلیوں کے ہتھیار ڈالنے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آج بندوق نہیں بلکہ یقین کی طاقت جیت رہی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، “گزشتہ دو دنوں میں 258 نکسلیوں کا ہتھیار ڈالنا اس بات کی علامت ہے کہ بندوق کی نہیں، اب یقین کی طاقت جیت رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نکسل ازم کے خاتمے کی دہلیز پر ہے۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات