
رانچی، 18 مارچ (یو این آئی) ہریانہ، مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ کی ہاکی ایسوسی ایشن نے قومی خواتین ہاکی لیگ 2024-2025 کے آخری مرحلے کے پہلے دن منگل کو اپنے اپنے میچ جیت لیے۔آج یہاں دن کے پہلے میچ میں ہریانہ نے پول اے میں منی پور کو 7-1 سے شکست دی۔ ہریانہ کے لیے ساوی (32ویں، 37ویں) اور کیرتی (45ویں، 56ویں) نے دو دو گول کئے۔ کھسا سشی (11ویں)، سپریا (54ویں) اور کیرتی (58ویں) نے اپنی ٹیم کے لیے ایک ایک گول کیا۔ دینا دیوی نورم نے (دوسرے) منٹ میں منی پور کے لیے تسلی بخش گول کیا۔اگلے میچ میں اوڈیشہ کی ہاکی ایسوسی ایشن نے ایک قریبی مقابلے میں بنگال کو 1-0 سے شکست دی۔ بنگال کے لیے دیپیکا بروا نے میچ کے پہلے کوارٹر میں (تیسرے) منٹ میں گول کیا۔تیسرے میچ میں مدھیہ پردیش نے پول اے میں مہاراشٹر کو 2-0 سے شکست دی۔ ہاکی مدھیہ پردیش کی بھومیکشا ساہو (چوتھی) اور کپتان سونیا کمرے (58ویں) نے کھیل کے پہلے اور آخری کوارٹر میں گول کرکے کھیل سے مہاراشٹر کو باہر کا راستہ دکھادیا۔
