56
ادے پور، 06 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان کے ادے پور میں نارائن سیوا سنستھان اور ڈس ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا (ڈی سی سی آئی) کے زیراہتمام 15 سے 25 اکتوبر تک قومی معذور کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں مختلف ریاستوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔نارائن سیوا کے صدر پرشانت اگروال نے کہا کہ مقابلہ کا پورا انتظام ادارہ کی طرف سے کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے تیسرا کرکٹ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اس مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد معذور افراد کو کھیلوں سے جوڑ کر انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نارائن سیوا سنستھان نے وقتاً فوقتاً معذوروں کے لیے سوئمنگ چیمپئن شپ، وہیل چیئر چیمپئن شپ اور بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ جیسے کئی ایونٹس کا انعقاد کیا ہے۔