جارج ٹاؤن، 21 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھ کے روز دو کیربیائی ممالک گویانا اور ڈومینیکا نے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا۔یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان کے وزیر اعظم کو ایک ہی روز دو ممالک نے اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزازات سے نوازا ہے۔اسٹیٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گویانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی نے وزیر اعظم مودی کی بصیرت انگیز صلاحیتوں اور عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کے حقوق کی وکالت کے لیے، عالمی برادری کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے تعریف کی اور انہيں ہند-گویانا تعلقات میں ان کے تعاون کے لیے گویانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’دی آرڈر آف ایکسی لینس‘سے نوازا۔ایوارڈ قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ اعزاز ہندوستان کے عوام اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو وقف کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا سرکاری دورہ ہند-گویانا دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی گویانا کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے غیر ملکی رہنما ہیں۔بعد ازاں، دوسری انڈیا-کیریکوم چوٹی کانفرنس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں، ڈومینیکا کے صدر سلوین برٹن نے وزیر اعظم مودی کی سیاسی سفارتکاری، کووڈ 19 کی وبا کے دوران ڈومینیکا کی حمایت اور ہند-ڈومینیکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہيں اعلیٰ ترین قومی اعزاز “ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر” سے نوازا۔اس موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم روزویلٹ سکرٹ بھی موجود تھے۔ گویانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، بارباڈوس کے وزیراعظم میا امور موٹلی، گرینڈاڈ کے وزیراعظم ڈیکن مچل، سینٹ لوشیا کے وزیراعظم فلپ جے پیئر، اور گیسٹن براؤن، اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم بھی ایوارڈز کی تقریب میں موجود تھے۔وزیر اعظم مودی نے یہ اعزاز ہندوستان کے لوگوں اور ہندوستان اور ڈومینیکا کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو وقف کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے۔
37
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع
وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں اقتصادی سروے 2024-25پیش کیا نئی دہلی، 31 جنوری:۔ (ایجنسی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے...
سپریم کورٹ نے داخلے کیلئے دائر درخواست پر روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تفصیلات طلب کی
درخواست دہلی میں 1050 روہنگیا پناہ گزین سے متعلق ہے نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے...
امرت کال میں حکومت تین گنا تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مرمو کا خطاب نئی دہلی، 31 جنوری (ہ س)۔ صدر...
قومی شاہراہوں کے تعمیراتی معیار کو بڑھانے اور ٹھیکیداروںکی ذمہ داری طے کرنے کے لیے کام کیا: گڈکری
مرکزی وزیر نے این ایچ اے آئی کی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا نئی دہلی، 31 جنوری (ہ...