ڈاکٹر عرفان انصاری تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں:ادھیر رنجن
جدید بھارت نیوز سروس
جامتاڑا،۲۵؍نومبر:جامتاڑا کے ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری نے مسلسل تیسری بار تاریخی جیت درج کی ہے، بنگال کے سینئرلیڈر اور برہامپور کے ایم پی ادھیر رنجن چودھری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ادھیر رنجن چودھری نے ڈاکٹر انصاری کو ان کی شاندار جیت پر مبارکباد دی اور عوام کے تئیں ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔وہیں انہوں نے کہا کہ نتھال پرگنہ اور جھارکھنڈ سے بی جے پی کا صفایا ہو چکا ہے، عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ جھارکھنڈ کی سرزمین پر فرقہ وارانہ سیاست اور بنگلہ دیشی دراندازی جیسے مسائل کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔مسٹر چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر عرفان انصاری کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ آپ نے جامتاڑا میں جو ترقیاتی کام کیے ہیں اس کی گونج پوری ریاست میں سنائی دیتی ہے۔ یہ عوام کی بے پناہ حمایت اور آپ کی محنتی طبیعت کا نتیجہ ہے۔ اتنے بڑے فرق سے جیت کر ایم ایل اے آگے بڑھتے رہیں، ہمارا پورا تعاون آپ کے ساتھ ہے۔وہیںڈاکٹر عرفان انصاری نے بھی ادھیر رنجن چودھری سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے متاثر کن الفاظ اور تعاون انہیں عوام کی خدمت میں مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔