International

مودی کا کویت میں باضابطہ استقبال، گارڈ آف آنر دیا گیا

7views

کویت نے مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز’دی آرڈر آف مبارک الکبیر،سے نوازا:ہندوستان دنیا کا گروتھ انجن بنے گا :وزیراعظم مودی

کویت سٹی/نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا اتوار کو کویت سٹی کے بیان پیلس میں باضابطہ استقبال اور انہیں گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔کویتی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت سے قبل مسٹر مودی کا کویتی وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح نے استقبال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر کہاکہ”وزیراعظم کا ان کے تاریخی دورے پر خصوصی استقبال! وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان محل آمد پر رسمی استقبال اور گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران ہز ہائینس دی امیر، ولی عہد اور وزیر اعظم کویت کے ساتھ وسیع بات چیت ہوگی۔”کویت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کویتی اور ہندوستانی فریقوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، عوام، مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے ذرائع، تعاون کی توسیع، مشترکہ تشویش کے اہم مسائل اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کویت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز ‘دی آرڈر آف مبارک الکبیر، سے نوازا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ کویت کے دورے پر گئے مسٹر مودی کو آج یہ اعزاز دیا گیا۔ یہ کسی بھی ملک کی طرف سے مسٹر مودی کو دیا جانے والا 20 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔ دی آرڈر آف مبارک الکبیر کویت کا ایک ‘نائٹ ہڈ، آرڈر ہے۔ یہ آرڈر سربراہان مملکت اور غیر ملکی بادشاہوں اور غیر ملکی شاہی خاندانوں کے ارکان کو دوستی کے اشارے کے طور پر دیا جاتا ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز بل کلنٹن، پرنس چارلس اور جارج بش جیسے غیر ملکی رہنماؤں کو دیا جا چکا ہے۔
کوزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کویت میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کا ہندوستان عالمی ترقی کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی ترقی کا انجن بھی ہوگا۔کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں “ہالا مودی” کمیونٹی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، اور پائیداری سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان کی تیز رفتار تبدیلی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج، ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ ہم فن ٹیک میں دنیا کی قیادت کرتے ہیں اور عالمی سطح پر اس کے پاس تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے۔ ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل مینوفیکچرنگ ملک بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا، “مستقبل کا ہندوستان دنیا کی ترقی کا مرکز ہوگا… یہ دنیا کی ترقی کا انجن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی دہائی میں ہندوستان کی طرف سے بچھائے گئے آپٹیکل فائبر کی لمبائی چاند اور زمین کے درمیان فاصلے سے آٹھ گنا زیادہ تھی۔وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے سٹارٹ اپس پر بھی روشنی ڈالی، جو کویت جیسے ممالک کے ساتھ تعاون کے بے پناہ مواقع پیش کر سکتے ہیں، خاص طور پر فنٹیک، ہیلتھ کیئر، اسمارٹ سٹیز اور گرین ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں۔انہوں نے ہندوستان کی دنیا کا ہنر مندانہ سرمایہ بننے کی صلاحیت کو بھی نوٹ کیا اور کہا کہ ملک عالمی مہارت کی طلب کو پورا کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔”ہندوستانی سٹارٹ اپس کویت کی ہر ضرورت کے لیے جدید حل تیار کر سکتے ہیں، فنٹیک سے لے کر صحت کی دیکھ بھال تک، سمارٹ سٹیز سے لے کر گرین ٹیکنالوجی تک۔ ہندوستان کے ہنر مند نوجوان کویت کے مستقبل کے سفر کو بھی نئی طاقت دے سکتے ہیں۔ ہندوستان آج ہنر کا سرمایہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لیے دنیا کی مہارت کی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت ہندوستان کے پاس ہے۔ہندوستان اور کویت کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے 43 سال بعد انہیں مدعو کیا، جو کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ کویت ہے۔پی ایم مودی نے کہا، “ہندوستان اور کویت کے تعلقات کو ہندوستانی کمیونٹی نے گہرا فروغ دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.