Jharkhand

مودی نے چھ ’وندے بھارت‘ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی

55views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، :۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو رانچی سے ورچوئل ذرائع سے چھ ’’وندے بھارت ٹرینوں‘‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعظم پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جمشید پور نہیں جا سکے۔ انہیں رانچی پہنچنے کے بعد جمشید پور روانہ ہونا تھا لیکن موسم صاف نہیں ہونے کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جمشیدپور روانہ نہیں ہو سکے، بعد میں دہ سڑک کے راستے جمشیدپور گئے۔ وزیر اعظم مودی نے وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جن میں برہم پور-ٹاٹا، راورکیلا- ہاوڑا، دیوگھر- بنارس، ہاوڑہ-گیا اور ہاوڑہ- بھاگلپور شامل ہیں۔وزیر اعظم گزشتہ ایک گھنٹے سے رانچی ہوائی اڈے پر موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بابولال مرانڈی نے کہا کہ جمشید پور میں مسلسل بارش کی وجہ سے وزیر اعظم کا روڈ شو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹاٹا نگر اور دیگر اسٹیشنوں پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے شمالی اور جنوبی ہندوستان کو 3 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں تحفے میں دی ہیں۔ آج 6 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو آن لائن جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے سے ہری جھنڈی دکھائی اور وندے بھارت ٹرین ٹاٹا نگر اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.