نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین بنانے والوں کے خوابوں کے مطابق ہندوستان کی تعمیر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے ہمیں مشترکہ فلاح و بہبود، ثقافتی تحفظ اور مساوات کے اقدار کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام “من کی بات” کے 118 ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس بار کا “یوم جمہوریہ” بہت خاص ہے۔ یہ ہندوستانی جمہوریہ کی 75 ویں سالگرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی کی ان تمام عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں ہمارا مقدس آئین دیا۔انہوں نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کے دوران کئی موضوعات پر طویل بحثیں ہوئیں۔ یہ بحثیں، ارکانِ دستور ساز کے خیالات، ان کی باتیں ایک عظیم ورثہ ہیں۔مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں دستور ساز اسمبلی کے ارکان ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، ڈاکٹر راجندر پرساد اور ڈاکٹر شیاما چرن مکھرجی کی تقاریر کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب نے اتفاق اور مشترکہ بھلائی پر زور دیا اور ڈاکٹر راجندر پرساد نے عدم تشدد اور امن جیسی اقدار کے ثقافتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر شیاما چرن مکھرجی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے مواقع کی مساوات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطنوں کو آئین سازوں کے ان خیالات سے تحریک لے کر ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرنا ہوگا جس پر ہمارے آئین سازوں کو بھی فخر ہو۔مسٹر مودی نے کہا، “آج 2025 کی پہلی “من کی بات” ہو رہی ہے۔ ہر بار “من کی بات” مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے لیکن اس بار ہم ایک ہفتہ قبل چوتھے اتوار کے بجائے تیسرے اتوار کو ہی مل رہے ہیں۔ کیونکہ اگلے ہفتے اتوار کو ہی ‘یوم جمہوریہ ہے۔ میں تمام اپنے تمام ہم وطنوں کو ’’یوم جمہوریہ‘‘ کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل 25 جنوری قومی ووٹرز کا دن ہے۔ یہ دن اس لیے اہم ہے کہ اس دن ‘الیکشن کمیشن آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا، “میں الیکشن کمیشن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے وقتاً فوقتاً ہمارے ووٹنگ کے عمل کو جدید اور مضبوط بنایا ہے۔ کمیشن نے عوامی طاقت کو مزید تقویت پہنچانے کے لئے ٹیکنالوجی کی طاقت کا استعمال کیا۔ میں الیکشن کمیشن کو منصفانہ انتخابات کے لیے ان کی لگن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘وزیراعظم نے اہل وطن پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں اور جمہوری عمل کا حصہ بن کر اسے مضبوط کریں۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے درمیان 205 ہندوستانیوں کے ساتھ فوجی طیارہ امرتسر کیلئے روانہ: رپورٹ
نئی دہلی، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ایک امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تارکین وطن کو ہندوستان بھیج رہا ہے، جب سے امریکی...
ٹول ٹیکس وصولی 64,809.86کروڑ روپے تک پہونچ گئی
نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو ریلیف دے گی حکومت : نتن گڈکری نئی دہلی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) مرکزی روڈ...
نیوکلیئر انرجی مشن کا آغاز :بھارت جوہری توانائی کے شعبے میں 20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا
امریکہ نے بھارت کی تین جوہری تنصیبات پر سے 17 سال بعد پابندیاں ہٹا دیں ہیں نئی دہلی، 3 فروری:۔...
ہندوستان کے پاس نہ تو پیداوار کا ڈیٹا ہے اور نہ ہی کھپت کا
حکومت روزگار کی صورتحال پر نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہے: راہل نئی دہلی، 03 فروری (...