
48views
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،24؍دسمبر : وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے آج جھارکھنڈ کابینہ کے وزراء نے ملاقات کی۔ تمام وزراء نے ایک ساتھ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ پروجیکٹ بھون میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وزراء میں سنجے پرساد یادو، رادھا کرشن کشور، چمرالنڈا، رام داس سورین، شلپی نیہا ترکی، یوگندر پرساد یادو اور سودیویہ سونو موجود تھے۔
