Jharkhand

ممبر پارلیمنٹ پپویادو کی روزنامہ جدید بھارت کے دفتر میں آمد

18views

28؍نومبر کو رانچی میں ہیمنت سورین کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے متعدد بڑے لیڈروں کے ساتھ پورنیہ کے آزاد ممبر پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو بھی رانچی پہنچے ۔حلف برداری تقریب کے بعد پپو یادو روزنامہ جدید بھارت کے جامعہ نگر کڈرو واقع دفتر بھی تشریف لائے۔ یہاں بہت بڑی تعداد میں شہر کے مسلم معززین نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر پپو یادو نے لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں بے باک صحافیوں ، جدید بھارت جیسے اخبار اور فرقہ پرستی سے لڑنے والے سیاستدانوں ، سماجی کارکنوں کی اشد ضرورت ہے ۔ کیوں کہ بی جے پی اپنے خطرناک ایجنڈوں کے ساتھ ملک اور ملک کی جمہویت، ملک کے آئین اور ملک کی رنگارنگی اتحاد ومحبت والی تہذیب وثقافت کو مٹاڈالنے کے در پے ہے۔ ایسی فرقہ پرست طاقتوں سے لوہا لینے کے لئے ہر ایک آگے آنا ہوگا۔
روزنامہ جدید بھارت دفتر میں اخبار کے مینجنگ ایڈیٹر ایس ایم خورشید، ایڈیٹر مظفر حسن، سب ایڈیٹر اشہر حسن، اور شعبہ کمپیوٹر کے سراج انور ، محمد ابوبکر راضی اور دیگر کے ساتھ ساتھ انچارج ایس ایم آصف اور جدید بھارت کے دیوگھر ایڈیشن کے مقامی ایڈیٹر طالع مناظر وغیرہم نے ممبر پارلیمنٹ پپو یادو کاگلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ (فوٹو۔نسیم اختر)

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.