Jharkhand

رکن اسمبلی منگل کالندی کلسٹر لیول معاون کمیٹی لمیٹڈ کے سالانہ جلسہ میں شامل ہوئے

95views

جمشید پور، 24 ستمبر (راست)جگسلائی کے رکن اسمبلی منگل کالندی نے پٹمدا بلاک کے بڑرا میں واقع دیہی پارلیمنٹ بھون میں منعقد کلسٹر لیول معاون لمیٹیڈ کے سالانہ کمیٹی عام جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ ا س دوران رکن اسمبلی نے دیپ جلا کر پروگرا م کا آغاز کیا ۔ کلسٹر لیول کی خاتون تنظیم کی جانب سے رکن اسمبلی کو گلدستہ پیش کر اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بینک سے قرض لے کر اس رقم کا صحیح استعمال کرتے ہوئے خوشحال بنے تاکہ آپ کی معاشی حالت مضبوط ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے بھی خواتین کوخود مختار بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ میاں سمان اعزاز منصوبہ کی شروعات کی ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت ۱۸ سے ۵۰ سال کی خواتین کو سرکار ہر مہینے ایک ہزار روپیے براہ راست بینک کھاتے میں بھیج رہی ہیں جس کا فائدہ جھارکھنڈ ریاست کی خواتین اٹھا رہی ہیں ۔ دوسری جانب رکن اسمبلی نے جو رسا ٹولا بلکھام بھون( کمیونٹی سنٹر ) میں خاتون گروپ کی میٹنگ میں شامل ہوکر مسائل سےباخبر ہوئے ۔ اس دوران خواتین نے ایم ایل اے موصوف سے بھون تعمیر کا مطالبہ رکھا ۔ جس پر رکن اسمبلی نے جلد سے جلد بھون تعمیر کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ کئی مسائل کے حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نمائندہ چندر شیکھر ٹوڈو ، سبھاش کرکمکار ،اشونی مہتو ، لکشمی گورائی ، جنتی سنگھ ، سمیت کافی تعداد میں خواتین موجود تھیں ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.