
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 7 جنوری: رانچی کے دانشوروں کا ایک اہم اجلاس مولانا آزاد کالج کے احاطے میں کالج مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کالج کی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کالج کی ترقی کے لیے پوری تندہی سے کام کیا جائے گا اور کالج کے زیر التوا کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔کالج کی عمارت کی دیکھ بھال اور تعلیمی ترقی کے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا کالج کے سیکرٹری امتیاز علی اور پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر نے کالج کی موجودہ صورتحال پر اپنی رپورٹ پیش کی۔ جس پر سب نے اتفاق کیا اور اپنی تجاویز دیں اجلاس میں کالج کی عمارت کی تعمیر اور ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اور دیگر اہم نکات پر بھی فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں انجمن اسلامیہ رانچی اور مولانا آزاد کالج مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد، کالج کے سیکرٹری امتیاز علی، پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر، سابق کونسلر محمد اسلم، بانی ممبران امان، عبدالخالق ننھو، انجمن اسلامیہ ہسپتال کے سیکرٹری محمد انور حسین انو سنی، انجمن اسلامیہ ہسپتال کے جوائنٹ سیکرٹری ندیم اقبال، بابو عمران، لطیف عالم، احسان، آرزو، ہارون، عتیق الرحمان، نوشاد عالم سمیت بہت سے سماجی کارکنا ن اور دانشوران موجود تھے۔ مذکورہ معلومات پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر نے دیں۔
