Wednesday, July 30, 2025
Google search engine
ہومInternationalمارک کارنی کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں...

مارک کارنی کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اونٹاریو ، 13 مارچ (یو این آئی) مارک کارنی کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، کینیڈین لبرل پارٹی نےبینک آف کینیڈا کے سابق گورنر کو منتخب کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کینیڈین لبرل پارٹی نے بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنی کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔ تریپن سالہ جسٹن ٹروڈو نے دوہزار پندرہ میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل دو انتخابات جیتے۔یاد رہے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہوگئے تھے اور پارلیمنٹ سے اپنی کرسی بھی ساتھ لے گئے تھے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا پارلیمنٹ میں اپنے الوداعی خطاب میں کہنا تھا کہ مجھے غلط نہ سمجھاجائے، مجھے اپنی 10 سال کی کارکردگی پر فخر ہے، آپ کے ملک کو آپ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، مجھے امید ہے آپ ساتھ دیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات