پٹنہ مورخہ 19اکتوبر:- ڈاکٹر محمد نوراسلام کنٹرولر آف اکزامنیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے پریس ریلیز کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ مسٹر سلیم پرویز چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے افسران و ملازمین ساتھ ہی مدارس ملحقہ کے ملازمین و اساتذہ سبکدوشی سے قبل از وقت انتقال ہو جاتے ہیں تو ان کے وارثین کی انوکمپا کی بنیاد پر بحالی کی جائے گی۔
مسٹر سلیم پرویز نے مزید کہا کہ 2459+1 کے باقی ماندہ مدارس میں سے جو1637 مدارس ہیں اس میں سے جن مدارس کی رپورٹ دفتر مدرسہ بورڈ کو موصول ہو چکی ہیں اسے امروز فردہ میں محکمہ تعلیم حکومت بہار کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔ واضح ہو کہ ان مدارس میں سے جس کی انکوائری رپورٹ دفتر مدرسہ بورڈ کو موصول نہیں ہوئی ہیں دفتر مدرسہ بورڈ سے اعلانیہ کے ذریعہ ایسے مدارس کے ذمہ داران کو مطلع کیاگیا ہے کہ جلد از جلد انکوائری کراکر اپنے مدرسوں کی رپورٹ دفتر مدرسہ بورڈ کو بھجوانے کی کوشش کریں۔
مذکورہ باتیں مسٹر سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈنے صدر دفتر میں مورخہ18اکتوبر 2023کو منعقد مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی نو تشکیل کمیٹی کی میٹنگ کے اختتام کے بعد کہیں۔ واضح ہو کہ متذکرہ تاریخ کی میٹنگ میں 07 ایجنڈو پر طویل گفتگو ہوئی اور اس پر مثبت فیصلے لئے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر امور با اجازت صدر کے تحت دیگر ایجنڈوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جس میں بنیادی طور پر انوکمپا کی بنیاد پر بحالی 2459+1 مدرسوں کی موصول شدہ رپورٹ دفتر مدرسہ بورڈ میں موجود ہیں اسے محکمہ تعلیم حکومت بہارکو امداد یافتہ مدارس کے زمرے میں شامل کرنے کیلئے ارسال کئے جانے کافیصلہ کیاگیا۔
مدرسہ بورڈ کے دفتر کی تعمیر پر عمل در آمد کرنے پر بھی فیصلہ لیاگیا، تاکہ مدرسہ بورڈ کی عمارت جلد از جلد تعمیر ہوسکے۔ جس میں بورڈ کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ،اپنے اظہار کے ساتھ ہی بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں مسٹر سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ نے کہا کہ مدارس ملحقہ کے جتنے بھی معاملات ہیں خواہ وہ کمیٹی کے ہوں یابحالی کے ہوں ،پرموشن کے ہو ںیا پھر دیگر امور کے، میں نے ایمانداری و دیانتداری سے حقائق کو سامنے رکھ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی ہمارا موقف ہے کہ مدارس کا تنازع سرے سے ختم ہوجائے۔ ساتھ ہی میٹنگ میںموجود مسٹر ارشاد اللہ ، مسٹر افضل عباس ، مسٹر محبوب عالم (ایم ایل اے)مسٹر رکن الدین (ایم ایل اے) مسٹر خالد انور (ایم ایل سی) مسٹر اعجاز احمد ڈائرکٹر عربی فارسی ریسرچ انسٹی چیوٹ پٹنہ، مسٹر مشہود احمد قادری ندوی ( پرنسپل مدرسہ شمس الہدیٰ)مسٹرعبدالکریم انصاری عرف پھول حسن انصاری، مسٹر ریاض الانصاری ،مسٹر شبیر احمد اور مسٹر ہمایوں اختر ممبرا ن مدرسہ بورڈ میٹنگ میں شریک ہوئے جن کی آمد اور شرکت پر چیئر مین نے شکریہ ادا کیا اور میٹنگ کے اختتام کا اعلان کیا۔
162
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 53 افراد شہید،99 زخمی
بیروت، 11 نومبر (یو این آئی) لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد ہلاک...
ڈاکٹر رامیشور اورائوں نے لوہردگا کے مختلف گاؤں میں جلسہ کیا
جدید بھارت نیوز سروسلوہردگا، 10 نومبر:۔ ایم ایل اے و امیدوار ڈاکٹر رامیشور اورائوں نے ایک بار پھر انڈیا الائنس...
عمران پرتاپ گڑھی نے شلپی نیہاترکی کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا
کہا: جھانسے میں نہیں آئیںگے، محبت کی دکان لگائیں گے، دوبارہ حکومت بنائیں گے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 6نومبر: مانڈر...
جے ایم ایم نے جاری کی امیدواروں کی فہرست
مہوا مانجی رانچی سے امیدوار ہوں گی، تمام وزرا اور اراکین اسمبلی کو ملا ٹکٹ جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 23...