Bihar

لوک سبھا الیکشن 2024: بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب، آئیے دیکھیں کس سیٹ پر کب ڈالا جائے گا ووٹ

126views

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پورے ملک میں 7 مراحل میں انتخاب کرائے جائیں گے، اور بہار میں ان سبھی مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں ہیں اور 4 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں، 5-5 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ، تیسرے، چوتھے و پانچویں مرحلہ میں اور 8-8 سیٹوں پر چھٹے و ساتویں مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا کی سبھی 543 سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو کرنے کا اعلان کیا ہے، یعنی 4 جون کی شام تک نتائج بھی برآمد ہو جائیں گے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں کہ مرحلہ وار بہار میں کی کس سیٹ پر کب ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پہلا مرحلہ (19 اپریل): اورنگ آباد، گیا، نوادہ، جموئی

دوسرا مرحلہ (26 اپریل): کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور، بانکا۔

تیسرا مرحلہ (7 مئی): جھنجھارپور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ، کھگڑیا۔

چوتھا مرحلہ (13 مئی): دربھنگہ، اجیارپور، سمستی پور، بیگوسرائے، مونگیر۔

پانچواں مرحلہ (20 مئی): سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن، حاجی پور۔

چھٹا مرحلہ (25 مئی): بالمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان، مہاراج گنج۔

ساتواں مرحلہ (یکم مئی): نالندہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پترا، آرہ، بکسر، سہسرام، کاراکٹ، جہان آباد۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.