International

جنوبی شہر ناقورہ میں لبنانی فوج تعینات

30views

بیروت،07 جنوری (یواین آئی) لبنانی فوج کے یونٹوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس ’یونیفل‘ کے تعاون سے جنوبی لبنان کے قصبے ناقورہ میں تعیناتی شروع کردی ہے۔یہ تعیناتی جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کرنے والی پانچ رکنی کمیٹی کے اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔لبنانی فوج کی کمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے”فوج کے یونٹ ناقورہ – صور کے قصبے کے ارد گرد تعینات کیے گئےہیں۔ انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے ساتھ مل کر وہاں تعیناتی شروع کی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “تعیناتی اگلے مرحلے کے دوران مکمل ہو جائے گی۔ متعلقہ یونٹس شہر کا انجینئرنگ سروے کریں گے جس کا مقصد نہ پھٹنے والے گولہ بارود کو ہٹانا ہے”۔آرمی کمانڈ نے “شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کے قریب نہ آئیں اور فوج تعیناتی مکمل ہونے تک فوجی یونٹوں کی ہدایات پر عمل کریں”۔خیال رہے کہ 26 نومبر کو امریکی صدر جو بائیڈن نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.