ضرورت پڑی تو خدمت انسانیت کی ٹیم سنبھل بھی جائیگی: منور سیفی
رام گڑھ،یکم دسمبر (راست) اترپردیش بہرائچ شریف کے مہاراج گنج میں ضرورت مند لوگوں کی امداد کے لیے خدمت انسانیت فیڈریشن رام گڑھ کی ایک ٹیم برکا کانا اسٹیشن سے روانہ ہوئی خدمت انسانیت فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری منور سیفی نے کہا کہ بہرائچ شریف مہاراج گنج کے لوگوں سے خدمت کی ٹیم نے بات کر کے وہاں کا جائزہ لیا خدمت کی ٹیم وہاں پہنچ کر ضرورت مندوں کے کھانے پینے گرم کپڑے دوائیاں اور پیسوں سے مدد کرے گی منور سیفی نے کہا کہ آج پورے ملک میں مسلمانوں کے حالات بہت خراب ہیں ابھی چند دنوں پہلے سنبھل میں پانچ مسلمانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا شہید ہونے والوں میں ایک دو ایسے بھی ہیں جنکے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں گھر میں کوئی کمانے والانہیں اگر ضرورت پڑی تو خدمت ٹیم سنبھل بھی جائیگی خدمت انسانیت کے ممبر محمد سلطان نے بتایا کہ یہ ٹیم غریب لاچار لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہے ہم پہلے بھی مدد کرتے آئے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے ہمیں معاشرے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے آخر میں مولانا صدیق القادری نے دعا فرما کر ٹیم کو روانہ کیا۔ موقع پر مولانا اقبال احمد مصباحی، مولانا صدیق القادری، قاری عطا المصطفی رضوی، مولانا اعجاز عرشی، مولانا عبدالمنان رضوی، حافظ ذیشان رضوی، محمد دانش، محمد سلطان، محمد مشاہد، حاضر تھے۔