نئی دہلی، 23 دسمبر ( یو این آئی ) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے یوم کسان کے موقع پر کسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور کسان لیڈر چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔مسٹر کھڑگے نے کہا “کسان ہی ہندوستان ہے، وہ ملک کا فخر ہیں۔ کسان ڈے پر تمام کسان بہنوں، بھائیوں اور کھیت مزدوروں کو نیک خواہشات۔ ملک کے کسانوں کے لیے جدوجہد کرنے والے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مودی حکومت اپنی ضد اور کسان مخالف پالیسیوں کے برعکس ہمارے اناداتا کسانوں کے ساتھ مزید ناانصافی نہیں کرے گی اور اپنے پرانے وعدے پورے کرے گی۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا ’’قومی کسان ڈے کے موقع پر تمام کسان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ملک کے تمام کسانوں کو سلام جن کی محنت سے ہمارا ملک امیر اور خوشحال ہوا ہے۔ ہم کسانوں کے اس عظیم تعاون کے شکر گزار ہیں اور ان کے حقوق، وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔‘‘جئے جوان، جئے کسان۔
8
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مودی نے کویت میں ’ میڈ ان انڈیا‘ مصنوعات میں اضافے کی تعریف کی
دو طرفہ تعلقات کے اہم ستون کے طور پر تجارت پر زور دیا نئی دہلی/کویت سٹی ۔23؍دسمبر۔ ایم این این۔...
وزیراعظم مودی نے 71,000 سے زیادہ نئی سرکاری بھرتیوں کیلئے تقرری خط تقسیم کیے
نئی دلی۔ 23؍ دسمبر۔ ایم این این۔روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے...
ہندوستان تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار، اسپیڈیکس مشن کا راکیٹ لانچنگ پیڈ پر پہونچا
چنئی، 22 دسمبر:۔ (ایجنسی) ہندوستان خلائی دنیا میں ایک اور تاریخ رقم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ملک...
’مذہب کی ادھوری تعلیم نا انصافی کی طرف لے جاتی ہے‘
مذہب پر عمل کرنا ہی مذہب کی حفاظت: موہن بھاگوت کا مذہبی منافرت پر بیان ممبئی، 22 دسمبر:۔ (ایجنسی) راشٹریہ...