کولکاتہ 29 نومبر (راست)جناب خالد قیصر ( ڈبلیو بی سی ایس ) اکزیکیٹیو، جوائنٹ سکریٹری ( آیوش) ہیلتھ اینڈفیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اسٹیٹ کونسل آف یونانی میڈیشین ، ویسٹ بنگال کا رجسٹرار بنایا گیا ۔نئے رجسٹرار کی تقرری تک وہ اس نئی ذمہ داری کو سنبھالیں گے۔ گورنمنٹ آف ویسٹ بنگال ڈیپارٹمنٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آیوش برانچ، سواستھ بھون نے اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کرکے انہیں یہ نئی ذمہ داری دی۔ان کی تقرری سے متعلق تمام جانکاری متعلقہ محکموں کو دے دی گئی ہے۔خالد قیصر کی اس نئی ذمہ داری پر پروفیسر محمد اختر پرویز، صدر شعبہ معالجات ، پروفیسر محمد ایوب پرنسپل یونانی میڈیکل کالج و اسپتال ، پروفیسر محمد عمران خان شعبہ اطفال و دیگر اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور اس امید کااظہار کیا کہ جناب خالد قیصر کی قیادت میں یونانی میڈیشن ترقی کرے گا اور بدعنوانیوں پرقدغن لگے گا۔
12
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
وقف بل کے خلاف ترنمول اقلیتی سیل کی میٹنگ
ہوڑہ کے لوگ بھی جلوس میں شامل ہوئے کو لکاتہ 30 نومبر (راست)آج 30 نومبر بروز سنیچر کو وقف بل...
بی این منڈل یونیورسٹی میں محمدفاروق کاکامیاب اوپن وائیوا
کولکاتا29 نومبر(راست)بی این منڈل یونیورسٹی‘ مدھے پورہ کا شعبہ اردوروایتی تدریس کے ساتھ تحقیق کے شعبہ میں اپنی غیر معمولی...
سی بی آئی عدالت کی ہدایت کے باوجود جوئے کرشنا عرف بھدار کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا
کلکتہ 29نومبر (یواین آئی)عدالتی حکم کے باوجود کرشنا بھدار عرف کالی گھاٹ کے کا کو سی بی آئی کے عدالت...
بنگال اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع
بنگال حکومت وقف پر بل لانے کی تیاری میں کلکتہ 25نومبر (یواین آئی) مغربی بنگال اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج...