
نئی دہلی، 5 اپریل (ہ س)۔ مانچسٹر سٹی کے قدآور مڈفیلڈر کیون ڈی بروئن نے جمعہ کو ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اس سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑ دیں گے۔ڈی بروئن نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’اگر آپ نے یہ پوسٹ دیکھی تو آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔ سیدھے نقطہ پر پہنچتا ہوں، یہ میرے مانچسٹر سٹی کیریئر کے آخری چند مہینے ہیں۔‘‘’’یہ لکھنا کوئی آسان بات نہیں لیکن ہم فٹبالرز جانتے ہیں کہ یہ دن ایک دن ضرور آئے گا۔ وہ دن آج ہے – اور آپ سب کو یہ خبر سب سے پہلے مجھ سے ملنی چاہیے تھی۔‘‘ڈی بروئن، جنہوں نے 2015 میں جرمن کلب وولفسبرگ سے مانچسٹر سٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، کلب کے ساتھ 16 ٹرافیاں جیتی ہیں۔ ان میں 23-2022 کے سیزن میں ایک تاریخی تگنا جیت بھی شامل ہے۔اپنے پہلے ہی سیزن میں انہوں نے 16 گول اور 15 اسسٹ کیے اور انہیں کلب کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ڈی بروئن نے کل 413 میچوں میں 106 گول اور 174 اسسٹ کیے تھے۔ ان کا شمار پریمیئر لیگ کے بہترین مڈفیلڈرز میں ہوتا ہے۔ڈی بروئن نے لکھا، ’’فٹ بال نے مجھے آپ سب سے اور اس شہر سے جوڑا۔
