جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2اکتوبر: بینک کے چیئرمین مدن موہن بریار کی قیادت میںبدھ کو JRG بینک کے تقریباً 100 افسران؍ ملازمین نے حکومت ہند کی طرف سے اسپانسر کردہ سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت بینک کے نعرے “صفائی کی طرف ایک قدم” کے تحت ٹیگور ہل، رانچی کی صفائی کے لیے صفائی مہم چلائی۔ اس مہم کا مقصد نہ صرف ماحول کو صاف کرنا ہے بلکہ صفائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ریزرو بینک آف انڈیا، علاقائی دفتر، رانچی کے زیر اہتمام کلین کرنسی ہفتہ کے تحت اس مہم کے ذریعے صاف نوٹوں کا تبادلہ، سکّوں کی روزانہ تقسیم اور نوٹوں اور سکّوں کے تبادلے کو بھی عام لوگوں تک پہنچایا جانا ہے۔ صفائی کے دوران لوگوں نے پلاسٹک کی بوتلیں، ریپر، پولی تھین بیگ، کین وغیرہ اکٹھے کئے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس مہم میں اجتماعی کوششوں سے علاقے کو صاف ستھرا بنایا گیا۔مہم کے تحت چیرمین مدن موہن بریار نے موجود لوگوں سے اپیل کی کہ ہمیں اپنے اردگرد کی صفائی کا خیال رکھتے ہوئے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیے، تاکہ ہم ایک خوبصورت اور صحت مند رانچی بنا سکیں۔ ‘سوچھتا ہی سیوا ‘ مہم کے تحت، جے آر جی بینک کے تمام علاقائی دفاتر اور شاخیں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو صفائی کے بارے میں آگاہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ صفائی صرف انفرادی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ملک تب ہی صاف ستھرا ہوگا جب صفائی میں سب کا ہاتھ ہوگا۔ اس مہم کی کامیابی کے لیے، جنرل منیجر، اسسٹنٹ جنرل منیجر اور JRG بینک کے تمام افسران؍ ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
36
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...