
مدھوپور، ۲۲؍اکتوبر: جے ایل کے ایم پارٹی نے صدام انصاری کو مدھوپور اسمبلی سے اپنا امیدوار بنایا ہے جب جے ایل کے ایم کے امیدوار صدام انصاری مدھو پور پہنچے تو کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ٹائیگر جیرام مہتو زندہ باد،،جے ایل کے ایم زندہ باد، کینچی چھاپ زندہ باد، صدام انصاری زندہ بادکے نعرے لگائے۔ اس موقع پر جناب انصاری نے کہا کہ ہم خاص طور پر مقامی پالیسی اور منصوبہ بندی کی پالیسی کے حوالے سے آگے بڑھیں گے اور تعلیم کی سطح کو بلند کرنے کے لیے کام کریں گے جو یہاں گرا ہواہے۔ اس موقع پر جے ایل کے ایم کے سینئر لیڈران سکندر عالم، ملن سین ضلع سکریٹری دیوگھر، ادے منڈل ضلع نائب صدر دیوگھر، چاند حسن بلاک صدر مدھو پور، ابرار انصاری سٹی صدر مدھو پور، سچن داس یووا مورچہ صدر مدھو پور وغیرہ نے جے ایل کے ایم امیدوار صدام انصاری کواس کی جیت پر پیشگی مبارکباد دی۔
