Monday, December 15, 2025
ہومJharkhandکوڈرما میں آپ کی پونجی ، آپ کا ادھیکار پروگرام

کوڈرما میں آپ کی پونجی ، آپ کا ادھیکار پروگرام

بند پڑے بینک کھاتوں میںجمع سرمایہ حقداروں کے سپرد کی گئی

جدید بھارت نیوز سروس
کوڈرما ،12؍دسمبر: “آپ کی پونجی ، آپ کاادھیکار ” کے تحت 10 سال سے بند پڑے بینک کھاتوں میں موجود سرمایہ کو ان کے حق داروں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت جمعہ کو کوڈرما کے جھمری تلیا میں واقع شِو واٹیکا میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نمائندے کے ساتھ دیگر بینکوں کے افسران بھی شامل ہوئے۔
بینکوں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے
اس موقع پر مختلف بینکوں کی جانب سے اسٹال بھی لگائے گئے، جہاں بند پڑے بینک کھاتوں کے حق دار اپنے حق کے حصول اور اپنے بند پڑے کھاتوں سے متعلق معلومات کے لیے حاضر ہوئے۔ جن لوگوں نے اپنے آب و اجداد کے نام سے بند پڑے بینک کھاتوں کو بحال کرنے اور ان میں موجود سرمایہ کا حق حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی، ان میں سے کئی درخواستوں کے نمٹانے کے بعد ان حق داروں کے درمیان بینک میں جمع سرمایہ کا کلیم سیٹلمنٹ کیا گیا اور فائدہ اٹھانے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا کلیم سیٹلمنٹ
اس موقع پر ریزرو بینک آف انڈیا کے نمائندے سنتوش کمار سنہا نے بتایا کہ کوڈرما ضلع میں تقریباً 90000 بینک کھاتے غیر فعال ہیں اور ان میں تقریباً 33 کروڑ روپے جمع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے پروگرام کے ذریعے کھاتہ داروں کے اصل حق داروں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا کلیم سیٹلمنٹ کیا گیا اور فائدہ اٹھانے والوں کو رقم کی منتقلی کا سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیا گیا۔دوسری جانب کلیم سیٹلمنٹ کے بعد فائدہ اٹھانے والوں نے خوشی کا اظہار کیا اور حق دلانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات