ہومJharkhandغلط خارجہ پالیسی اور ناکام معاشی فیصلوں نے ملک کی عوام کو...

غلط خارجہ پالیسی اور ناکام معاشی فیصلوں نے ملک کی عوام کو بدحال کر دیا

مرکزی حکومت کے غیر دور اندیش فیصلوں کے خلاف احتجاجاً رکشے سے اسمبلی پہنچیں وزیر شلپی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،13؍مارچ: وزیر زراعت، مویشی اور کوآپریٹیو، شلپی نیہا ترکی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی غلط خارجہ پالیسی اور ناکام معاشی فیصلوں سے ملک کی عوام بدحال اور پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے اور اس کے بعد مشرق وسطیٰ ایشیا میں پیدا ہونے والی نازک صورتحال سے ہندوستان کے عام لوگوں پر پڑنے والے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جو کہ بدقسمتی ہے۔مرکزی حکومت کے متعدد غیر دور اندیش فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج محترمہ ترکی اسمبلی کے جاری سیشن میں شرکت کے لیے رکشے پر سوار ہو کر پہنچیں۔ ترکی نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم صورتحال نے ہندوستانی معیشت اور مودی حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ اس واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی نہ صرف بری طرح ناکام ہوئی ہے بلکہ معیشت بھی بدحالی کے دہانے پر ہے۔وزیر زراعت نے کہا کہ موجودہ مسائل پر پوری دنیا کی توجہ مبذول کرانے اور مودی حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے آج انہوں نے جھارکھنڈ اسمبلی کے جاری سیشن میں شرکت کے لیے رکشے پر آنے کا فیصلہ کیا۔مرکزی حکومت کی غلط خارجہ پالیسی اور ناکام معاشی فیصلوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ملک کی عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں لیکن مرکز میں بیٹھے لوگ عوام کی تکلیف سے بے خبر ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کو انہوں نے عوام کی جانب سے مرکز کو دی گئی وارننگ قرار دیا اور کہا کہ اگر پیٹرول، ڈیزل اور گیس کے دام فوری طور پر کم نہیں ہوئے اور گیس کی دستیابی آسان نہیں ہوئی تو یہ تحریک مزید بڑی اور وسیع ہوگی۔”پیٹرول ڈیزل کی مار، جنتا ہو رہی لاچار”، “مہنگا پیٹرول ڈیزل، کیسے چلے گا دیش کا وہیل؟”، “گیس سلنڈر ہوا مہنگا، رسوئی کا بجٹ ہوا تنگ”، “ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، جنتا پر بھاری مصیبتیں”، “پیٹرول ڈیزل کم کرو، جنتا کو راحت دو”، “مہنگی گیس مہنگا تیل، عام آدمی ہوا فیل”، “ایندھن بحران پر توجہ دو، جنتا کو آسان زندگی دو”، “پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم کرو، جنتا کا بوجھ کم کرو” جیسے نعروں کا ذکر کرتے ہوئے شلپی ترکی نے کہا کہ آج ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ نہیں ہے، بلکہ صرف حقیقت بیان کرنے والے وہ نعرے لکھے کاغذات ہیں جن میں آج ملک کی معیشت اور عالمی صورتحال کے سبب پیدا ہونے والے ملکی حالات درج ہیں۔

گیس کی قلت پر وزیر صحت عرفان انصاری کا انوکھا احتجاج، رکشہ چلا کر پہنچے اسمبلی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13؍ مارچ: جھارکھنڈ اسمبلی میں جاری بجٹ سیشن کے دوران ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے گھریلو گیس کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف انوکھے انداز میں اپنا احتجاج درج کرایا۔ وزیر رکشہ چلا کر جھارکھنڈ اسمبلی پہنچے، جس کی وجہ سے اسمبلی احاطے میں یہ معاملہ بحث کا موضوع بن گیا۔ اس دوران وزیر زراعت شلپی نیہا ترکی بھی رکشہ پر بیٹھی نظر آئیں۔ وزیر عرفان انصاری نے کہا کہ کئی علاقوں میں ایل پی جی گیس کی کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام عوام پریشان ہے۔ خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے گھریلو گیس حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رکشہ چلا کر اسمبلی پہنچنا ایک علامتی احتجاج ہے جس کے ذریعے وہ مرکزی حکومت کی توجہ گیس کی سپلائی اور مہنگائی کے مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ وزیر کے اس قدم کی اسمبلی احاطے میں کافی چرچا رہی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات