جدید بھارت نیوز سروس :رانچی، 12 مئی:گرو نانک ہسپتال میں سوموار کو نرسوں کا عالمی دن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر نرسنگ اسٹاف کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا اور ان کے کام پر اظہار تشکر کے لیے کیک کاٹا گیا۔ہمیں اپنی نرسنگ ٹیم پر فخر ہے جو ہر وقت ہمارے مریضوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔



