Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandافیون کی غیر قانونی کاشت اور ممنوعہ ادویات کے خلاف ورکشاپ

افیون کی غیر قانونی کاشت اور ممنوعہ ادویات کے خلاف ورکشاپ

افیون کی کاشت سے بچیں اور لوگوں کو بچائیں : ڈی سی

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،5؍جولائی: ضلع میں افیون کی غیر قانونی کاشت کو روکنے اور ممنوعہ منشیات کے خلاف بیداری کے لیے ایک ڈسٹرکٹ لیول اورینٹیشن کم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کم ٹریننگ بلڈنگ ہال میں کیا گیا۔اس پروگرام کا روایتی اور طریقہ سے ڈی سی کریتی شری جی اور ایس پی سمیت کمار اگروال نے شمع روشن کر افتتاح کیا۔اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ضلع میں افیون کی غیر قانونی پیداوار کو روکنا، نشہ آور اور ممنوعہ ادویات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور متعلقہ افسران اور عوامی نمائندوں کو اس موضوع پر آگاہ کرنا تھا۔ یہ ورکشاپ قومی اور ریاستی سطح پر منشیات کے خاتمے کی پالیسی کے موثر نفاذ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔اس موقع پر ضلع کے سینئرافسران، تمام محکمہ جاتی دفتر کے سربراہان، ضلع پریشد کے اراکین، پرمکھ، تمام پنچایتوں کے مکھیا، پنچایت سمیتی کے اراکین، تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران، پولس افسران اور اہلکار، پنچایت کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ان سب نے ورکشاپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ڈی سی کریتی شری جی نے کہا کہ افیون کی غیر قانونی کاشت نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ اس سے سماجی ڈھانچہ بھی کمزور ہوتا ہے۔ ضلع میں افیون کی پیداوار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامی اور پولیس ٹیمیں مشترکہ طور پر کام کریں اور ہر سطح پر عوامی آگاہی پھیلائیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دیہی سطح پر ایک جامع مہم چلائیں تاکہ لوگوں تک نشہ چھوڑنے کے پیغام کو عام کیا جاسکے اور طلباء، نوجوانوں اور کسانوں کے درمیان خصوصی مکالمے کا اہتمام کیا جائے۔ایس پی سمیت کمار اگروال نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ منشیات سے متعلق کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو سختی سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ پولیس فورس مسلسل چوکس ہے۔ اس چیلنج کا مقابلہ صرف معلومات کے حصول، خفیہ نگرانی اور عوامی شرکت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مقامی مکھیا، عوامی نمائندوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں۔ ورکشاپ کے دوران ماہرین نے این ڈی پی ایس ایکٹ، منشیات کی شناخت، سماجی اثرات، بحالی کے عمل اور نشے سے نجات کے مراکز کے کردار کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات