Monday, December 8, 2025
ہومJharkhandجو بھی ملک بھارت میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرے گا...

جو بھی ملک بھارت میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرے گا اسے’ آپریشن سندور‘ سے بھی زیادہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

جھارکھنڈ پہونچے لوک سبھا اسپیکر اوم بارلاکا خطاب؛ رانچی میں برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ جمشیدپور، 25 مئی:۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا دھرتی ابا بھگوان برسا منڈا کی برسی (9 جون) سے چند دن قبل جھارکھنڈ پہنچے۔ برسا منڈا کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی اوم برلا نے سب سے پہلے برسا چوک کا رخ کیا، جہاں انہوں نے بھگوان برسا منڈا کی مورتی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد اوم برلا سیدھے جیل موڑ میں واقع برسا منڈا میوزیم پہنچے، جہاں انہوں نے بھگوان برسا منڈا کی زندگی اور ان کی قربانیوں کے بارے میں گہرائی سے معلومات حاصل کی۔
برسا منڈا میوزیم کا دورہ
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے جھارکھنڈ کے اس پہلے دورے کو بہت شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ برسا منڈا میوزیم ایک اہم مقام ہے جو بھگوان برسا کی قوم کے لیے کی گئی عظیم قربانیوں کو یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے بھگوان برسا کی زندگی کو مسلسل ترغیب کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی اور عوام کے حقوق کے لیے لڑنے والے ایک عظیم رہنما تھے۔
سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلاٹینم جوبلی میں شرکت
رانچی سے فضائی راستے سے دوپہر سوا بارہ بجے جمشیدپور کے سوناری ایئرپورٹ پہونچے، اسکے بعد اوم برلا نے لوئولا اسکول کے آڈیٹوریم میں سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلاٹینم جوبلی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان کی مسلح افواج کی بہادری کی بھرپور تعریف کی اور کہا، “ہندوستان کی 140 کروڑ عوام اپنی افواج پر فخر کرتی ہے۔ ’آپریشن سندور‘ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم نہ صرف اپنی حفاظت کرنے میں کامیاب ہیں بلکہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔ جو بھی ملک بھارت میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرے گا، اس کو ’آپریشن سندور‘ سے بھی کہیں زیادہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔” اس دوران اوم برلا کا پاروینی طریقے سے روایتی طور پر خوش آمدید کیا گیا۔ دفاعی وزیر مملکت سنجے سیٹھ، سابق مرکزی وزیر اور سابق چیف منسٹر ارجن منڈا اور موجودہ ایم پی ویدوت برن مہتو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جھارکھنڈ کی ترقی کی نئی راہیں
اوپ سبھا اسپیکر کا یہ دورہ جھارکھنڈ کی ترقی اور ثقافتی خوشحالی کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ ان کے دورے سے ریاست میں صنعتی اور سماجی شعبوں میں ترقی کے نئے امکانات کے دروازے کھلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس دوران اوم برلا نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی مضبوط اور واضح پالیسی کو اجاگر کیا، جس پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید بات چیت کی جا سکتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات