اسپتال جانے کے دوران ہوئی موت
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،19؍مئی: کانکے تھانہ علاقہ میں ایک شخص پر اس کے گھر میں گھس کر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس میں وہ شخص بری طرح زخمی ہوگیا۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ قتل کے بعد اہل علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔دراصل رانچی کے سروودیہ نگر میں رمیش اوراون نامی شخص کو اس کے ہی گھر میں چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ واضح نہیں ہے لیکن جرم جس طریقے سے کیا گیا اس سے امن و امان پر سوالات ضرور اٹھتے ہیں۔اسی دوران گھر والوں نے بتایا کہ رمیش کے بچے کے منڈن کی تقریب جاری تھی جو اگلی صبح تک جاری رہی۔ پروگرام ختم ہونے پر رمیش گھر پہنچا لیکن گھر میں پہلے سے چھپے ملزم نے رمیش اوراون پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔گھر والوں کی طرف سے ہسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ معلومات کے مطابق حملہ آور ایک کار میں آیا اور جرم کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔دیہی ایس پی سومیت اگروال نے کہا کہ ملزم جرم کرنے کے بعد فرار ہے لیکن پولیس کو اس کے بارے میں کچھ اہم سراغ ملے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تاہم، فی الحال اس بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں ہے کہ قتل کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے ۔ یہاں رمیش اوراون کے قتل کی وجہ سے کانکے کے لوگوں میں شدید غصہ ہے۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرہ کیا۔ کانکے روڈ کے گاندھی نگر گیٹ کے پاس لوگوں نے سڑک بلاک کردی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سڑک 4 گھنٹے تک بلاک رہی۔مقامی لوگ مجرم کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے گاؤں والوں سے بات کی اور انہیں 5000 روپے معاوضے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ناکہ بندی ختم کروائی۔ آخری رسومات کیلئے 10 روپئے معاوضہ اور مجرموں کی جلد از جلد گرفتاری کی یقینی دہانی کرائی گئی ۔



