Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandکیا بھوگنا ڈیہہ میں ہیمنت سورین کو مارنے کا منصوبہ تھا؟

کیا بھوگنا ڈیہہ میں ہیمنت سورین کو مارنے کا منصوبہ تھا؟

جے ایم ایم کا بی جے پی پر سنگین الزام

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2 جولائی:۔ جے ایم ایم کے قومی جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ نے آج بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی لیڈروں پر بڑا الزام لگایا ہے۔ سپریو نے کہا کہ بھوگناڈیہہ میں جو لوگ ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے گئے ہیں ان کا تعلق ریاست کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین سے ہے۔ جے ایم ایم لیڈر نے سوال اٹھایا کہ بھوگنا ڈیہہ میں ہول دیوس پروگرام کے نام پر ان لوگوں نے ہتھیاروں کے ساتھ کیا کیا۔ انہوں نے براہ راست سوال کیا کہ کیا ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو قتل کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا بھی ذکر کیا۔ جے ایم ایم رہنما نے مزید کہا کہ حکومت ایسی کسی بھی سازش کو ناکام بنائے گی۔ سپریو نے کہا کہ ہیمنت سورین کو قتل کرنے کی سازش گزشتہ اسمبلی انتخابات کے وقت سے ہی رچی جارہی ہے۔ عوام بھی یہ دیکھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوگنا ڈیہہ میں پہلے سے اسپانسرڈ تشدد اسی سازش کا حصہ ہے۔ بھوگناڈیہہ واقعے کے پیچھے کون لوگ ہیں، اس کا بھی جلد پتہ چل جائے گا۔ بی جے پی لیڈروں کی اس مکروہ سازش کو عوام کے سامنے لانے کا کام جے ایم ایم کرے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات