Sunday, December 28, 2025
ہومJharkhand’ویر برسا منڈا سائیکلوتھون‘ حب الوطنی اور نوجوانوں کی طاقت کی علامت؛...

’ویر برسا منڈا سائیکلوتھون‘ حب الوطنی اور نوجوانوں کی طاقت کی علامت؛ گورنر سنتوش کمار گنگوار کا خطاب

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،28؍دسمبر:گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج برسا منڈا میوزیم میں منعقدہ ‘ویر برسا منڈا سائیکلوتھون کی فلیگ آف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ یہ سائیکلوتھون صرف ایک سائیکلنگ مہم نہیں بلکہ حب الوطنی، نوجوانوں کی طاقت، جرات اور قبائلی فخر کی ایک مضبوط علامت ہے۔گورنر موصوف نے این سی سی بہار-جھارکھنڈ ڈائریکٹوریٹ، اس تقریب سے وابستہ تمام افسران، ٹرینرز اور خاص طور پر این سی سی کیڈٹس کو اس متاثر کن پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان نہ صرف مستقبل کا معمار ہے بلکہ حال کی ایک مضبوط بنیاد بھی ہے۔ گورنر نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف قبائلی سماج کے ہیرو نہیں تھے بلکہ ناانصافی، استحصال اور نوآبادیاتی جبر کے خلاف ہندوستانی خودداری کی علامت تھے۔ اپنی مادر وطن، ثقافت اور سماج کے تئیں ان کی وابستگی ہر ایک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ہر سال پورے ملک میں ‘جن جاتیہ گورو دیوس (قبائلی فخر کا دن) کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنر موصوف نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ جھارکھنڈ کی سرزمین سے شروع ہونے والایہ سائیکل سفر تقریباً 1300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے نئی دہلی پہنچے گا اور جنگ آزادی میں جھارکھنڈ کے تعاون کو پوری قوم تک پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی این سی سی کیڈٹ رہے ہیں اور ان کا جھکاؤ فوجی خدمات کی طرف تھا۔ لیکن ایمرجنسی کے دوران وہ جیل گئے اور پھر عملی سیاست میں آگئے۔ این سی سی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی سی سے وابستہ ہو کر نظم و ضبط، قیادت، حب الوطنی اور خدمت کا جذبہ جیسی اقدار پیدا ہوتی ہیں جو زندگی بھر رہنمائی کرتی ہیں۔ این سی سی درحقیقت “قوم اول” کے جذبے کو عملی جامہ پہنانے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ گورنر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس مہم میں شامل تمام کیڈٹس ویر برسا منڈا کے نظریات جیسے جرات، خودداری، سماجی انصاف اور حب الوطنی کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں گے اور جھارکھنڈ اور این سی سی کے وقار میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے تمام کیڈٹس کو ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں دیں۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے این سی سی کیڈٹس کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔گورنر موصوف نے برسا منڈا میوزیم پہنچ کر وہاں نصب دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر گلدستہ عقیدت پیش کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات