ہومJharkhandمرکزی وزیر سنجے سیٹھ نے پولیس شیڈ کا کیاافتتاح

مرکزی وزیر سنجے سیٹھ نے پولیس شیڈ کا کیاافتتاح

کہا: پولیس اہلکاروں کو دھوپ اور بارش سے ملے گی راحت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 12؍ اپریل: لیک ایونیو ریزیڈنسی ایسوسی ایشن، کانکے روڈ نے معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایک متاثر کن پہل کی ہے۔ انہوں نے محلہ کمیٹی کے تعاون سے ٹریفک کا نظام سنبھالنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے شیڈ تعمیر کرایا ہے، جس سے انہیں تیز دھوپ اور بارش کے دوران کافی راحت ملے گی۔آج اس مفید شیڈ کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر میئر روشنی کھلکھو، ڈپٹی میئر نیرج کمار، وارڈ کونسلر نکول ترکی اور دیگر معززین موجود تھے۔یہ کام سماجی خدمت کی ایک بہترین مثال ہے۔ اجتماعی کوششوں سے ہم اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔اس قابل ستائش کام کے لیے لیک ایونیو ریزیڈنسی ایسوسی ایشن اور تمام معاونین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات