Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandپتراتو میں 25 کلو گانجے کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

پتراتو میں 25 کلو گانجے کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

دہلی لے جانے کا تھا منصوبہ

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ، 23؍مئی: پولیس نے پتراتو علاقے سے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان دونوں کے پاس سے تقریباً 25 کلو گرام گانجہ برآمد کیا ہے۔ اس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً چھ لاکھ بتائی جاتی ہے۔ دونوں اسمگلروں کی شناخت بہار کے پٹنہ ضلع کے شتروگھن کمار اور لالو کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ موقع سے 2 موبائل اور 5 تھیلوں گانجہ میں برآمد ہوا۔ یہ دونوں اوڈیشہ سے رام گڑھ کے راستے دہلی میں گانجا بیچتے تھے۔رام گڑھ کے ایس پی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اڈیشہ کے کچھ لوگ تھیلوں میں منشیات لے کر پتراتو سے دہلی جانے والی ٹرین پکڑنے جارہے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پتراتو کے ایس ڈی پی او گورو گوسوامی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے پتراتو کے راستے مختلف مقامات پر چیکنگ آپریشن کیا۔ اسی سلسلے میں گیروا ٹانڑ ندی کے پل کے قریب دونوں اسمگلر تھیلے لے کر پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے۔ اس دوران پولیس نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا۔ دونوں کے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران بیگ سے ٹیپ میں لپٹے 25 پیکٹ ملے۔ جب اسے کھولاگیا تو اس میں نشہ آور مادہ گانجہ برآمد ہوا۔ رام گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ مسلسل منشیات کو اڈیشہ کے بھونیشور سے ٹرین کے ذریعے دہلی لے جاتے ہیں اور انہیں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر پتراتو ایس ڈی پی او کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور چیکنگ کی گئی اور اس دوران دو اسمگلروں کو پکڑا گیا۔ یہ دونوں بھونیشور سے رانچی کے لیے پتراتو ریلوے اسٹیشن پر ٹرین پکڑنے اور رانچی سے گانجہ لے کر جا رہے تھے۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو ان کے ذریعہ بہت سی باتیں بتائی گئیں ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات