Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجے جے ایم پی سرغنہ پپو لوہرا سمیت دو نکسلی ہلاک

جے جے ایم پی سرغنہ پپو لوہرا سمیت دو نکسلی ہلاک

جھارکھنڈ میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار، 24 مئی :۔ لاتیہار-لوہردگا ضلع کی سرحد پر واقع ایچابار جنگل میں پولیس اور جے جے ایم پی (جھارکھنڈ جنم مکتی پریشد) کے نکسلیوں کے درمیان زبردست انکاؤنٹر ہوا۔ جے جے ایم پی سپریمو پپو لوہرا اور پربھات لوہرا انکاؤنٹر میں مارے گئے جبکہ ایک اور نکسلی زخمی ہو گیا۔انکاؤنٹر میں ایک پولیس اہلکار کو بھی گولی لگی تھی اور اسے بہتر علاج کے لیے رمز ریفر کر دیا گیا ہے۔ پپو لوہرا پر 10 لاکھ جبکہ پربھات پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ پلامو کے ڈی آئی جی وائی ایس رمیش نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لاتیہار کے ایس پی کمار گورو کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جے جے ایم پی نکسلی کا ایک دستہ ایچابار جنگل میں جمع ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس ٹیم نے جنگل میں تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو نکسلی مارے گئے۔ فی الحال پولیس نے پورے جنگل کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تلاشی مہم چل رہی ہے۔ لاتیہار پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا نکسلی پپو لوہارا 98 مقدمات میں مفرور تھا۔ سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ راجیش کمار کے قتل میں 10 لاکھ روپے کا انعام رکھنے والے پپو لوہارا اور 5 لاکھ روپے کے انعام والے پربھات گنجھو بھی شامل تھے۔28 ستمبر 2021 کو لاتیہار کے نوادیہ جنگل میں جے جے ایم پی عسکریت پسند تنظیم اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس تصادم میں سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ راجیش کمار شہید ہو گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات