ہومJharkhandکھونٹی: پی ایل ایف آئی کے دو عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ اور...

کھونٹی: پی ایل ایف آئی کے دو عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ اور کارتوس برآمد

جدید بھارت نیوز سروس
کھونٹی، 10 مئی:۔ کھونٹی ضلع کی پولیس نے ایک خصوصی مہم کے دوران ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم ‘پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا ‘ (PLFI) کے دو ارکان کو گرفتار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ گرفتاریاں ضلع کے جیلنگا جنگلاتی علاقے سے عمل میں آئیں، جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس کے مطابق اسے اطلاع ملی تھی کہ تنظیم کے کچھ ارکان جنگل میں جمع ہو کر کسی بڑی واردات کو انجام دینے، تنظیم کی توسیع اور علاقے میں بھتہ خوری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کھونٹی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جب جنگل میں تلاشی مہم چلائی تو دو انتہا پسندوں کو دھر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے دو دیسی پستول (تمچہ) اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس فی الحال دونوں ملزمان سے سخت پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ تنظیم کی سرگرمیوں اور اس سے وابستہ دیگر ارکان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات