Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ میں وقف املاک کے ڈیٹا اپ لوڈ کیلئے تربیتی ورکشاپ

جھارکھنڈ میں وقف املاک کے ڈیٹا اپ لوڈ کیلئے تربیتی ورکشاپ

200 سے زائد مذہبی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25؍ نومبر: ریاست میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ وقف املاک کا ڈیٹا سنٹرل امید پورٹل-2025 پر اپ لوڈ کرنے کے لیے جھارکھنڈ حج ہاؤس کیمپس میں یونائیٹڈ مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے ایک ٹریننگ اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مسجد، مدرسہ، عیدگاہ، قبرستان، مزار، خانقاہ وغیرہ کے انتظام سے وابستہ 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ورکشاپ اور ٹریننگ میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اقلیتی امور کے ماہر ایس علی نے بتایا کہ ریاست میں ہزاروں کی تعداد میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ وقف جائیدادیں ہیں۔ نئے وقف ایکٹ 2025 کے سیکشن 3B کے تحت، تمام وقف املاک اور ان کے انتظام کی تفصیلات 05 دسمبر 2025 تک امید سنٹرل پورٹل-2025 پر اپ لوڈ کی جانی ہیں۔ اب تک جھارکھنڈ ریاست کی 44 رجسٹرڈ اور 152 غیر رجسٹرڈ وقف املاک، جن کی کل تعداد 196 ہے، کو اپ لوڈ کیا جا چکا ہے۔ سابق وزیر تعلیم بندھوترکی نے کہا کہ لوگوں کو عمید پورٹل میں سادہ کاغذ، زبانی یا وقف کے ذریعہ قائم کردہ وقف املاک کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ کئی جگہ مالکانہ حقوق کے حوالے سے بھی کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ایسے معاملات کو حل کرنے کے لیے اقلیتی بہبود کے وزیر اور ریاستی وزیر اعلیٰ سے مشورہ کر کے حل کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں مولانا صابر مظاہری، ضیاء الہدیٰ، مولانا ابوالکلام، منتظر احمد رضا،جلیل انصاری، محمد اسلام (چوراسی صدر)، معراج گدی، تنویر احمد، ندیم خان، مسلم انصاری، مظلوم عالم، مذکور عالم،میاجان انصاری، رحمت اللہ انصاری، نوشاد عالم، اسم اعظم، ضیاء الدین انصاری، انجمن خاں منتظر خان، عبداللہ انصاری وغیرہ نے اپنے خیالات پیش کئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات