Saturday, January 3, 2026
ہومJharkhandووٹر لسٹ کی صد فیصد درستگی کیلئے انتظامیہ متحرک، بی ایل اوز...

ووٹر لسٹ کی صد فیصد درستگی کیلئے انتظامیہ متحرک، بی ایل اوز کی تربیتی میٹنگ

SIR میپنگ میں تیزی لانے کی ہدایت، 85 فیصد ہدف مکمل کرنے کا ٹارگٹ مقرر

جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا ،2؍جنوری: ضلع کے مختلف بلاکس میں ووٹر لسٹ کی درستگی اور SIR (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) میپنگ کے حوالے سے بی ایل او (BLO) اور بی ایل او سپروائزرز کے لیے تربیتی اور جائزہ میٹنگز منعقد کی گئیں۔ان میٹنگز کا مقصد ووٹر لسٹ میں موجود خامیوں کو دور کر کے سو فیصد درست اور اپ ڈیٹ ڈیٹا کو یقینی بنانا ہے۔ جلڈیگا بلاک آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر پروین نے تمام بی ایل اوز اور سپروائزرز کو ووٹرز کے مکان نمبر کی الاٹمنٹ، بلیک اینڈ وائٹ تصاویر، دھندلی تصاویر، غلط شخص کی تصویر، غلط نام یا پتے سے متعلق خرابیوں کو درست کرنے کے لیے فارم-8 بھرنے کی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ساتھ ہی SIR میپنگ کے دوران 2003 کی ووٹر لسٹ میں نام تلاش کرنے کا طریقہ ویب سائٹ ceo.jharkh and.gov.in کے ذریعے پی پی ٹی (PPT) کی مدد سے سمجھایا گیا۔ کیرسئی بلاک آفس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں ناقص تصاویر، ووٹرز کے غلط نام، پتے اور جنس سے متعلق غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔ تمام بی ایل اوز سے ان خامیوں کی فہرست تیار کروائی گئی اور ہدایت دی گئی کہ 85 فیصد سے زیادہ میپنگ کو یقینی بنایا جائے اور جھارکھنڈ سے باہر کی بہوؤں کی فہرست تیار کی جائے۔ کولبیرا بلاک میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے تمام بی ایل او سپروائزرز اور بی ایل اوز کو SIR میپنگ 85 فیصد سے اوپر کرنے کی ہدایت دی۔ 2003 کی ووٹر لسٹ میں نام تلاش کرنے کے لیے ceo.jharkha nd.gov.in اور دیگر ریاستوں کی خواتین ووٹرز کے لیے voters.eci.gov.in ویب سائٹ کے استعمال اور مینوئل میپنگ کی جانکاری دی گئی۔ پاکرٹانڈ بلاک آفس میں بھی منعقدہ اجلاس میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر، خراب امیج، غلط نام، پتہ، جنس اور فرضی مکان نمبروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 70 فیصد سے کم میپنگ والے بوتھس کے بی ایل اوز کو کام میں تیزی لانے اور جھارکھنڈ سے باہر کی بہوؤں کی مینوئل فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔سمڈیگا بلاک آفس آڈیٹوریم میں اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کم بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ تمام بی ایل اوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ووٹر لسٹ میں موجود خامیوں کو درست کریں، دوسری ریاستوں سے آئی ہوئی خواتین ووٹرز کی مینوئل میپنگ کریں اور بی ایل او ایپ (BLO App) میں میپنگ کا کام ہر پولنگ اسٹیشن پر 85 فیصد تک مکمل کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات