Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandپنچایت اور وارڈ سطح پر خصوصی کیمپ لگا کر شجرۂ نسب کی...

پنچایت اور وارڈ سطح پر خصوصی کیمپ لگا کر شجرۂ نسب کی میپنگ کے کام میں تیزی لائیں: کے۔ روی کمار

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے چیف الیکشن آفیسر کے۔ روی کمار نے ریاست میں آئندہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی کے لیے ووٹروں کے شجرۂ نسب کی میپنگ کے کام میں تیزی لانے کیلئے پنچایت اور وارڈ سطح پر کیمپ لگا کر کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے ضلع الیکشن آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام دیہی اور شہری علاقوں میں خصوصی کیمپ لگا کر اس کام کو تیز رفتاری سے مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آبائی شجرہ کی میپنگ کا بنیادی مقصد 2003 میں شائع ووٹر لسٹ کو موجودہ ووٹر لسٹ سے درست اور تیز تقابل کے ساتھ ملاناہے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے دوران کم سے کم ووٹروں کو دستاویزات پیش کرنی پڑے اس کے لئے 2003 کے ووٹر لسٹ سے آبائی نسب نامےکی میپنگ ضروری ہے۔ میپنگ کے کام میں تیزی لانے کیلئے دیہی علاقوں میں ہر پنچایت سطح پر اور شہری علاقوں میں ہر وارڈ سطح پرخصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، جن میں متعلقہ پولنگ بوتھ کے تمام بی ایل اوز کی شرکت لازمی ہوگی۔بی ایل اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 2003 کی ووٹر لسٹ سے موجودہ ووٹر لسٹ کے ووٹروں کا شخصی طور پرمیپنگ کریں اور تمام تصدیق شدہ تفصیلات کو بی ایل او ایپ میں سو فیصد درج کریں تاکہ ڈیجیٹل میپنگ مکمل طور پر یقینی بنائی جا سکے۔الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام کیمپوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ضروری تعداد میں کمپیوٹر آپریٹرزکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔چیف الیکشن آفیسر نے کہا کہ یہ انتظامات نہ صرف میپنگ کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائیں گے بلکہ ڈیٹا کی درستگی اور بغیر غلطیوں کے اندراج کی ضمانت بھی دیں گے۔ انہوں نے تمام ضلع الیکشن آفیسرزکو ہدایت دی کہ اس کام کوانتہائی ترجیح دیتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات