جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،25؍نومبر: جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں 30 نومبر کو ہونے والے بھارت- جنوبی افریقہ ون ڈے میچ کے لیے آف لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ٹکٹ کی فروخت کے لیے اسٹیڈیم کے ویسٹ گیٹ کے پاس 6 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، جو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ٹکٹ خریدنے کے لیے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایک شخص زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹ خرید سکے گا۔ خواتین شائقین کے لیے الگ کاؤنٹر کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں دو کاؤنٹر آن لائن بکنگ کرنے والے شائقین کو فزیکل ٹکٹ دینے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے پانچ کھلاڑی ہرشِت رانا، ہرشدیپ سنگھ، تِلک ورما، پَرسِدھ کرشنا اور رُتُراج گائیکواڈ آج رانچی پہنچیں گے۔ تمام کھلاڑی رانچی ایئرپورٹ سے سیدھے ہوٹل جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں 27 نومبر کو رانچی پہنچیں گی، جبکہ 28 اور 29 نومبر کو جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا انعقاد ہوگا۔



