Friday, February 6, 2026
ہومJharkhandرانچی سول کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

رانچی سول کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دھمکی آمیز ای میل کے بعد سکیورٹی سخت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6 فروری:۔ رانچی سول کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں میں ہڑکمپ مچ گیا۔ دھمکی ملتے ہی پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے فوری طور پر الرٹ ہو گئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کورٹ احاطے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ جگوار کی بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر پورے احاطے کی باریک بینی سے تلاشی لی، جبکہ کورٹ کے اطراف آنے جانے والوں کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دھمکی سول کورٹ کی سرکاری ای میل آئی ڈی پر موصول ہوئی، جس میں مبینہ طور پر منصوبہ بند دھماکے کا ذکر تھا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کوتوالی ڈی ایس پی سمیت کئی سینئر افسران موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں اس بات کے بھی اشارے ملے ہیں کہ اسی ای میل آئی ڈی سے دیگر اضلاع کو بھی اسی نوعیت کے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں، جس کے پیش نظر سائبر سیل کو تکنیکی جانچ سونپی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور دھمکی بھیجنے والے کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات