ہومJharkhandعوامی دیواریں گندی کرنے والوں کی اب خیر نہیں

عوامی دیواریں گندی کرنے والوں کی اب خیر نہیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی میونسپل کارپوریشن نے نجی ایجنسی پر لگایا بھاری جرمانہ

تجاوزات اور غیر قانونی اشتہارات کے خلاف رانچی میں مہم تیز؛ نالیوں پر بنے ناجائز قبضے ہٹا دیے گئے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،13؍مئی: دارالحکومت رانچی کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور منظم بنانے کے لیے رانچی میونسپل کارپوریشن مسلسل مہم چلا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بدھ کے روز میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم نے باریاتو روڈ، بڑگائی چوک اور پی ایچ ای ڈی چوک سے بوٹی موڑ تک بڑے پیمانے پر تجاوزات ہٹاؤ مہم چلائی۔ مہم کے دوران سڑک کے کنارے اور عوامی مقامات پر غیر قانونی طور پر لگائے گئے ٹھیلوں، گومٹیوں اور عارضی ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ دوسری جانب، میونسپل کارپوریشن نے عوامی دیواروں پر غیر قانونی اشتہارات لگانے والوں کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک نجی سیکیورٹی ایجنسی پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو دکانیں، چھ کاؤنٹر، 70 فروٹ کیریٹ اور چار ٹھیلے ضبط کیے۔ اس کے علاوہ پانچ غیر قانونی تعمیرات کو بھی ہٹایا گیا۔ ٹیم نے نالیوں کے اوپر بنائے گئے ان غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی توڑ دیا جن کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہو رہا تھا۔ تجاوزات کرنے والوں کو سخت وارننگ دی گئی کہ مستقبل میں دوبارہ عوامی مقامات پر قبضہ نہ کریں۔
عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک رکھنا ترجیح
میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے اور عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ کی ترجیح سڑکوں اور عوامی مقامات کو محفوظ رکھنا ہے۔ کارپوریشن نے واضح کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں یہ مہم باقاعدگی سے جاری رہے گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی اشتہار بازی پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ کارپوریشن نے شہر کے چوراہوں اور دیواروں پر دلکش پینٹنگز اور فن پارے بنوائے ہیں تاکہ صفائی اور سماجی بیداری کا پیغام دیا جا سکے، لیکن کئی ادارے بلا اجازت پوسٹر اور بینر لگا کر شہر کی خوبصورتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اسی معاملے میں ایک نجی سیکیورٹی ایجنسی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اسے آئندہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی گئی۔ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر بلا اجازت اشتہار بازی میونسپل ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اس پر باقاعدہ معائنہ اور کارروائی جاری رہے گی۔رانچی میونسپل کارپوریشن نے شہریوں، اداروں اور تجارتی مراکز سے اپیل کی ہے کہ وہ رانچی کو صاف ستھرا اور منظم بنانے میں تعاون کریں اور غیر قانونی تجاوزات و اشتہارات سے گریز کریں۔ رانچی میونسپل کارپورین کے ایڈیشنل میونسپل کارپوریشن کمشنر سنجے کمار نے بتایا کہ رانچی میونسپل کارپوریشن شہر کو تجاوزات سے پاک اور منظم بنانے کے لیے مسلسل مہم چلا رہا ہے۔ سڑکوں پر غیر قانونی قبضوں اور بلا اجازت اشتہارات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں اور تجارتی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔”

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.