Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandایک ایک ’گھسپیٹھیے‘کو چن چن کر باہر نکالیں گے

ایک ایک ’گھسپیٹھیے‘کو چن چن کر باہر نکالیں گے

صاحب گنج میں بی جے پی کی ’پریورتن یاترا‘ میں بولے امت شاہ

جدید بھارت نیوز سروس
صاحب گنج:۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو 2024 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل صاحب گنج سے بی جے پی کی تبدیلی یاترا کا آغاز کیا اور ہیمنت سورین حکومت اور کانگریس پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی یاترا جھارکھنڈ کے ہر گاؤں اور ہر گھر تک جائے گی۔ دراندازوں پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنائیں۔ گھسپیٹھیوں کو اُلٹا لٹکا کر سیدھا کام کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہئے، انہوں نے ایک ایک گھسپیٹھیے کو چن چن کر ریاست سے باہر نکالنے کا وعدہ کیا۔شاہ نے کہا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ، لالو یادو اور راہل بابا کی کانگریس پارٹی کا ووٹ بینک گھسپیٹھیےہیں۔ وہ ووٹ بینک کے خوف سے گھسپیٹھیوں کو نہیں روکتے۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی تشکیل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کی تھی، لیکن یہاں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی ہیمنت سورین حکومت نے عوامی بہبود کے بجائے گھسپیٹھیے کی بہبود کا منصوبہ بنایا ہے اور یہ حکومت اسی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ قبائلیوں کی سرزمین ہے اور صرف نریندر مودی اور بی جے پی ہی اس سرزمین کو گھسپیٹھیے سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے یہاں بی جے پی اور نریندر مودی کی حمایت کرنے والی حکومت بنانا ہوگی۔ وہ نہ صرف حکومت بدلنا چاہتے ہیں بلکہ وہ جھارکھنڈ کو بھی بدلنا چاہتے ہیں۔ ہیمنت سورین کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ایک حکومت ہے جو بنگلہ دیشی دراندازوں کی مدد کر رہی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی ہے، جو قبائلیوں کا خیال رکھنے والی پارٹی ہے۔ جھارکھنڈ میں 37 قبائلی بہنوں کی عصمت دری کی گئی۔ صاحب گنج اور دمکا کی بیٹی کا قتل ہوا، لیکن یہ حکومت کچھ نہیں کہتی۔ جمعہ کو امت شاہ صاحب گنج ضلع کے بھوگنڈیہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تبدیلی رتھ کو جھنڈی دکھا کر صاحب گنج پہنچے۔ یہاں پولیس لائن میدان میں ایک بہت بڑی تبدیلی سبھا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہیمنت سورین حکومت سے کئی تند و تیز سوالات کیے اور عوام سے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات