Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمقدمہ واپس لینے پر نوجوانوں نے وزیراعلیٰ جھارکھنڈ کا شکریہ ادا کیا

مقدمہ واپس لینے پر نوجوانوں نے وزیراعلیٰ جھارکھنڈ کا شکریہ ادا کیا

ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ میں ترمین کے خلاف 2018 میں بھارت بند کے دوران اِن نوجوانوں کے خلاف کیس درج ہوا تھا

رانچی، 9 نومبر:۔ ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین اور تمام قبائلی مقامی تنظیموں نے آج 2018 میں بھارت بند کے دوران ایس ٹی؍ایس سی طلباء کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے فیصلے کے لیے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا شکریہ ادا کیا۔ ابھار یاترا میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے ان کی رانچی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر، سی ایم نے کہا،’’ایس سی؍ایس ٹی (مظالم کی روک تھام) ایکٹ میں ترمیم کے خلاف 2018 میں بھارت بند کے دوران، ریاست کی پچھلی حکومت کی طرف سے سازش کے تحت جھارکھنڈ کے نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، جو آپ کی جھارکھنڈ حکومت نے واپس لے لی۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہی میری طاقت ہے۔ آپ سب کو محنت کرنی چاہیے، تمام رکاوٹوں کو دور کرکے، آپ کا یہ بھائی جھارکھنڈ کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، آپ سب کا بہت بہت شکریہ اور مبارکباد‘‘۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات