Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسدھیشوری کا پانی اب ہر کھیت تک پہونچے گا

سدھیشوری کا پانی اب ہر کھیت تک پہونچے گا

مسالیہ-رنیشور میگا لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کا بیان

جدید بھارت نیوز سروس
دمکا، 24 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پیر کو مسالیہ -رنیشور میگا لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کا معائنہ کیا، جو مرگنی، رنیشور بلاک، دمکا میں دریائے سدھیشوری پر زیرِ تعمیر ہے، اور اس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ میگا لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ دمکا کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ منصوبہ مسالیہ اور رنیشور بلاکس میں 22 ہزار ہیکٹر سے زیادہ اراضی کو آبپاشی کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس لیے باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اسے کسانوں کے لیے وقف کیا جا سکے۔
پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ضروری
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسالیہ-رنیشور میگا ایریگیشن پروجیکٹ کو اس طرح نافذ کیا جا رہا ہے کہ اس کے کثیرالمقاصد فوائد یقینی بنائے جا سکیں۔ یہ نہ صرف ایک بڑے حصے کو آبپاشی کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ دریا میں پانی کی بہتات کے دوران اسے تالابوں اور آبی ذخائر کی طرف موڑنے کا بھی نظام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسی تناظر میں یہ پروجیکٹ ریاستی حکومت کے اس وژن کو آگے بڑھاتا ہے جس کے تحت دریائے سدھیشوری کے پانی کا مؤثر اور بھرپور استعمال یقینی بنانا ہے۔
تقریباً 80 فیصد کام مکمل
منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی ایل اینڈ ٹی کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پروجیکٹ کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایک بیراج تقریباً تیار ہے، جبکہ 15 گیٹس کا 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔تین پمپ ہاؤسز میں سے ایک مکمل جبکہ دو پر کام جاری ہے۔ پانچ ڈیلیوری چیمبرز میں سے تین تیار اور دو تکمیل کے قریب ہیں۔عہدیداروں کے مطابق اگلے سال جنوری تک 6,400 ہیکٹر اراضی میں زیرِ زمین پائپ لائن کے ذریعے آبپاشی شروع ہو جائے گی۔
منصوبہ 22,283 ہیکٹر اراضی کو پانی پہنچائے گا
یہ ریاستی حکومت کا ایک اہم اور مہتواکانکشی پروجیکٹ ہے۔ دریائے سدھیشوری پر بننے والے اس منصوبے سے مسالیہ بلاک کی 15 پنچایتوں اور رنیشور بلاک کی چار پنچایتوں کے 226 گاؤں میں مجموعی طور پر 22,283 ہیکٹر زمین کو زیرِ زمین پائپ لائنز کے ذریعے آبپاشی کی سہولت ملے گی۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے نومبر 2022 میں 1,313 کروڑ روپے کی لاگت سے اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات