Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandنامکوم گرڈ ڈکیتی معاملے کا انکشاف ؛ 9 مجرم گرفتار

نامکوم گرڈ ڈکیتی معاملے کا انکشاف ؛ 9 مجرم گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،27؍جولائی: رانچی پولیس نے ضلع کے نامکوم تھانہ علاقے میں واقع بجلی سب اسٹیشن (ٹرانسمیشن سینٹرل اسٹور) کے ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹنے والے نو مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ اس جرم کو 11 مجرموں نے مل کر انجام دیا۔
انہیں یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی گئی
ڈی آئی جی کم ایس ایس پی رانچی چندن کمار سنہا کی تشکیل کردہ ایس آئی ٹی نے نامکوم گرڈ میں ڈکیتی کے معاملے کا انکشاف کیا ہے۔ اس کیس میں ملوث 11 میں سے نو مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں دنیش لوہرا عرف دنیش کرمالی، راجیش کمار سنگھ عرف بھولا، شاہد انصاری عرف جٹلا، للن کمار بھوئیاںعرف بونا، جیتو کمار سنگھ عرف جیجوا عرف جیتو، فرقان ملک عرف فرقان، بیریندر بیدیا عرف گھونچی، دیپک کمارسونی، جیندر کمار شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کی اطلاع پر جرائم میں استعمال ہونے والی آٹو گاڑی JH01-FS-7047، تالاکاٹنے میں استعمال ہونے والی کٹر مشین، موبائل اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
دنیش لوہرا ماسٹر مائنڈ نکلا :ڈی آئی جی کم ایس ایس پی رانچی چندن کمار سنہا نے بتایا کہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ دنیش لوہرا ہے۔ دنیش لوہرا عرف دنیش کرمالی لاتیہار کا رہائشی ہے۔ اس وقت دنیش ڈورنڈا کے بڑا گھاگھرا میں رہ رہا تھا۔ دنیش نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے 10 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام دیا۔ لوٹا ہوا سامان پنداگ میں اسکریپ ڈیلر فرقان ملک اور ارگوڑا کے اسکریپ ڈیلر دیپک کمار سونی کو فروخت کیا گیا۔دنیش لوہرا کے مطابق، کل 253 کلو گرام 750 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا، جس میں انہیں 1,73,000 روپے ملے۔ جسے ہم سب نے آپس میں بانٹ لیا۔ دوسری طرف اسکریپ ڈیلر دیپک سونی نے چوری کا سامان پٹنہ میں بیچا اور اس کے اکاؤنٹ میں 4 لاکھ روپے ٹرانسفر ہو گئے۔ اس واقعے میں تمام ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اورمانجھی سے تین گرفتار:دوسری جانب اورمانجھی سے بھی پاور گرڈ سے چوری کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گینگ درگاپور سے رانچی آتا تھا اور مہنگی گاڑیوں میں گرڈ کے تاریں چوری کرتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایک اسکارپیو گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات