جدید بھارت نیوز سروس
چترا ، 8؍فروری: ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ کے مطابق 19، 20 اور 21 فروری 2025 کو گورنمنٹ اٹکھوری فیسٹیول 2025 کا انعقاد کیا جانا ہے۔ فیسٹول کو شاندار اور کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے کلکٹریٹ ہال میں ڈپٹی کمشنر-نیز -چیئرمین، ڈسٹرکٹ ٹورازم پروموشن کونسل، چتر اکی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں عظیم الشان تقریب کے انعقاد کے لیے فنکاروں کے انتخاب، مندر کے احاطے کی پینٹنگ، پینے کے پانی، صفائی، پینٹنگ اور دیگر کئی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ تقریبات کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری لی انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 19، 20 اور 21 فروری 2025 کو ریاستی اٹکھوری مہوتسو کا شاندار انعقاد کیا جائے گا۔ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے آپ سب انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔اس میٹنگ میں ایس پی وکاس کمار پانڈے، سمریا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اجول داس، ضلع پریشد کے نائب صدر برج کشور تیواری، ڈی ڈی سی امریندر کمار سنہا، اے سی اروند کمار، ایس ڈی او سمریا سنی راج، ایس ڈی او چترا محمد ظہور عالم، ڈی ایل او ویبھو کمار، ڈی ای او دنیش مشرا، ای ٹی ڈی او انتظامیہ کے تمام ممبران موجود تھے۔



